Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کے والد نصرت حسین کے انتقال کی خبر ملتے ہی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز اور اراکین رابطہ کمیٹی کراچی کے مقامی اسپتال اور مرحوم کی رہائشگاہ واقع گلشن اقبال پہنچ گئے


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کے والد نصرت حسین کے انتقال کی خبر ملتے ہی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز اور اراکین رابطہ کمیٹی کراچی کے مقامی اسپتال اور مرحوم کی رہائشگاہ واقع گلشن اقبال پہنچ گئے
 Posted on: 1/7/2014 1
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کے والد نصرت حسین کے انتقال کی خبر ملتے ہی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز اور اراکین رابطہ کمیٹی کراچی کے مقامی اسپتال اور مرحوم کی رہائشگاہ واقع گلشن اقبال پہنچ گئے
لواحقین سے ملاقات کی اور قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی جانب سے تعزیت کی
ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات اور ونگز کا بھی نصرت حسین کے انتقال پر اظہار تعزیت
مرحوم کی نماز جنازہ مورخہ 8 جنوری 2014ء بروز بدھ بعد نماز ظہر مسجد بیت المکرم گلشن اقبال میں ادا کی جائے گی
کراچی۔۔۔7جنوری2014ء
متحدہ قومی مومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کے والد نصرت حسین کے انتقال کی خبر ملتے ہی ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ناصر جمال و اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست ارکان اسمبلی، کراچی کے مقامی اسپتال اور گلشن اقبال میں واقع رہائشگاہ پہنچ گئے۔ انہوں نے مرحوم کے سوگواران سے ملاقات کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے نصرت حسین کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ اس موقع پر نائن زیرو پر تنظیمی خدمات انجام دینے والے مختلف شعبہ جات کے ارکان ، کراچی کے مختلف سیکٹرز کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے۔ 
دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کے والد نصرت حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے نصرت حسین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سو گوار لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)
علاوہ ازیں ایم کیو ایم کے مختلف شعبہ جات جن میں کراچی تنظیمی کمیٹی،مرکزی الیکشن سیل،سندھ تنظیمی کمیٹی ،کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی،آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ،صوبائی تنظیمی کمیٹی،لیبر ڈویژن ،میڈیکل ایڈ کمیٹی،شعبہ اطلاعات ،ایلڈرز ونگ ،متحدہ بین المسلمین،اقلیتی امور،لیگل ایڈ کمیٹی،متحدہ علماء کمیٹی ودیگر شعبہ جات اور ونگز نے بھی ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت کے والد نصرت حسین کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہارکر تے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور سو گواران کے لئے صبر جمیل کے لئے دعا کی ۔
مرحوم کی نماز جنازہ مورخہ 8؍ جنوری 2014ء بروز بدھ ، بعد نماز ظہرمسجد بیت المکرم گلشن اقبال میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔

9/28/2024 12:17:34 PM