Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پیپلز پارٹی کے صوبائی مشیر برائے لیبر اصفر جونیجو کی جانب سے پورٹ قاسم اتھارٹی میں 7 جنوری 2014ء بروز منگل کو ہونے والے ریفرنڈم کو زبردستی ملتوی کرانے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


پیپلز پارٹی کے صوبائی مشیر برائے لیبر اصفر جونیجو کی جانب سے پورٹ قاسم اتھارٹی میں 7 جنوری 2014ء بروز منگل کو ہونے والے ریفرنڈم کو زبردستی ملتوی کرانے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 1/6/2014 1
پیپلز پارٹی کے صوبائی مشیر برائے لیبر اصفر جونیجو کی جانب سے پورٹ قاسم اتھارٹی میں 7 جنوری 2014ء بروز منگل کو ہونے والے ریفرنڈم کو زبردستی ملتوی کرانے پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
پورٹ قاسم میں موجودہ CBA بھی ایم کیوایم کی ہے اور ریفرنڈم میں بھی ایم کیوایم کی فتح یقینی تھی
پیپلز پارٹی ریفرنڈم میں اپنی یقینی شکست اور خوف کے سبب نہ صرف راہ فرار اختیار کی بلکہ دھونس اور زبردستی سے مزدور دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریفرنڈیم ملتوی کروایا 
پورٹ قاسم اتھارٹی میں ہونے والے ریفرنڈم کو ملتوی کرانے کا فی الفور نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔6 جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پیپلزپارٹی کے صو بائی مشیربرائے لیبر اصفر جونیجو کی جانب سے پورٹ قاسم اتھارٹی میں 7جنوری 2014 ء بروز منگل کو ہونے والے ریفرنڈم کو زبردستی ملتوی کرانے کی مذمت کی ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی کے ریفرنڈم کو ملتوی کرانے کا فی الفور نوٹس لیا جائے اور اس اقدام پر تحقیقات کرائی جائے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ 7جنوری کو ادارے میں ریفرنڈم منعقد ہونا تھا جس کے مکمل طور پر انتظامات ہوچکے تھے اور ریفرنڈم کے سلسلے میں تمام ضرور ی سامان وغیرہ پورٹ قاسم اتھارٹی کی انتظامیہ کو فراہم کردیا گیا تھا تاہم پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے صو بائی مشیر برائے لیبر اصغر جونیجو کی مداخلت پر لبیرڈائریکٹر نے فوری طور پر ریفرنڈم کو ملتوی کر ویا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کیونکہ ادارے میں موجودہ CBAبھی ایم کیوایم کی ہے اور ریفرنڈم میں بھی ایم کیوایم کی فتح یقینی تھی یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی پورٹ قاسم اتھارٹی کے ریفرنڈم میں اپنی یقینی شکست اورخوف کے سبب نہ صرف راہ فرار اختیار کی بلکہ دھونس اور زبردستی سے مزدور دوشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریفرنڈیم ملتو ی کروایا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے مزدور دشمنی کا نوٹس لیا جائے اور ریفر نڈم ملتوی کرانے کی تحقیقات کرائی جائے۔

9/28/2024 12:14:40 PM