Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے سنیئر کارکن اور سابق حق پرست تعلقہ ناظم محمد شاہد شیخ کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا شدید ردعمل


ایم کیوایم کے سنیئر کارکن اور سابق حق پرست تعلقہ ناظم محمد شاہد شیخ کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا شدید ردعمل
 Posted on: 1/6/2014 1
ایم کیوایم کے سنیئر کارکن اور سابق حق پرست تعلقہ ناظم محمد شاہد شیخ کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا شدید ردعمل
قتل کے ذمہ دار وہ تمام عناصر ہیں جو اردو بولنے والوں کے خلاف نفرت کی آگ بھڑکا رہے ہیں
محمد شاہد شیخ کو ماضی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مسلسل ظلم کا نشانہ بنایا جارہا تھا
وزیر داخلہ ،اندرون سندھ بڑھتے ہوئے جرائم اور اردو بولنے والوں کے خلاف دہشت گردی کے واقعات کا فوری نوٹس لیں۔ رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
اس کھلی بربریت اور دہشت گردی پر صبر و تحمل سے کام لیں اور کسی بھی منفی رد عمل کا مظاہرہ نہ کریں، رابطہ کمیٹی کی عوام و کارکنان سے اپیل
کراچی۔۔۔6جنوری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی را بطہ کمیٹی نے ٹنڈوآدم میں ایم کیوایم کے سنےئر کارکن اورسابق حق پرست تعلقہ ناظم محمد شاہد شیخ کے بہیمانہ قتل پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس قتل کا ذمہ داران تمام عناصر قرار دیا ہے جو اردو بولنے والوں کے خلاف نفرت کی آگ بھڑکارہے ہیں۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ شاہد شیخ پیر کی شب تقریبا اٹھ بجے اپنے گھر سے موٹر سائیکل پر روانہ ہورہے تھے کہ ودو نقاب پوش مسلح افراد نے انتہائی نزدیک سے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں میں محمدشاہد شیخ مو قع پر رہی شہید ہوئے گئے۔ ، رابطہ کمیٹی نے کہاکہ محمد شاہد شیخ کو ماضی میں پیپلزپارٹی کی جانب سے مسلسل ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ۔ 2007میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی ہلاکت پر پیپلزپارٹی کے مسلح دہشت گردوں نے شاہد شیخ کی دکان کو بھی آگ لگا دی تھی اور 2008ء میں پیپلزپارٹی نے ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لاکر ان کو نائب ناظم کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ مسلسل دھمکیوں کے باعث شاہد شیخ اپنے اہل خان کے ساتھ کراچی منتقل ہوئے تھے اور صرف ڈیڑھ ماہ قبل ہی واپس ٹنڈو آدم آئے تھے جہاں آج انہیں قتل کردیا گیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ان حقائق سے واضح ہے کہ محمد شاہد شیخ کو کس نے قتل کیا اور انکے قتل کا ذمہ دار کون ہے۔ رابطہ کمیٹی نے عوام اور کارکنان سے اپیل کی کہ وہ اس کھلی بربریت اور دہشت گردی پر صبر و تحمل سے کام لیں اور کس بھی منفی رد عمل کا مظاہر ہ نہ کریں، رابطہ کمیٹی نے وزیر داخلہ چوہدری نثار خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اندرون سندھ بڑھتے ہوئے جرائم اور اردو بولنے والوں کے خلاف دہشت گردی کے واقعات کا فوری نوٹس لیں۔ رابطہ کمیٹی نے محمد شاہد شیخ شہید کے سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و دہمدردی اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین اور دعا کی اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سو گوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ ،آمین

9/28/2024 12:15:16 PM