Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پنجاب اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کے خلاف قرارداد پیش کرنا قابل مذمت ہے


پنجاب اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کے خلاف قرارداد پیش کرنا قابل مذمت ہے
 Posted on: 1/6/2014 1
پنجاب اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کے خلاف قرارداد پیش کرنا قابل مذمت ہے
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان افتخار رندھاوا، گلفراز خٹک اور یوسف شاہوانی کا مشترکہ بیان
قائد تحریک الطاف حسین نے تو ملک توڑنے کی کوئی بات نہیں کی البتہ پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے والے متعصب عناصر اپنے متعصبانہ طرز عمل کے ذریعے ملک ضرور توڑ دیں گے
ایسی ہی متعصبانہ ذہنیت کی وجہ سے 1971ء میں بھی پاکستان دولخت ہوا اور آج بھی اسی طرز عمل اور سوچ کی وجہ سے ملک میں قومی یکجہتی پیدا نہیں ہورہی ہے
کراچی ۔۔۔6 جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان افتخاررندھاوا ، گلفرازخٹک اوریوسف شاہوانی نے پنجاب اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں کچھ عرصہ قبل سرائیکی صوبے، بہاولپورصوبے اورجنوبی پنجاب کی جو قراردادیں پیش کی گئیں تھیں اسے تو جائز سمجھا گیا اورآج قائد تحریک الطاف حسین نے اردوبولنے والے کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں اور زیادتیوں کا ذکر کرکے ان کیلئے صوبہ کی بات کی ہے تومتعصبانہ اور شاؤنسٹ ذہنیت رکھنے والے عناصران پرملک توڑنے کا بہتان لگارہے ہیں اور پنجاب اسمبلی میں مذمتی قراردادیں پیش کررہے ہیں ۔ افتخاررندھاوا ، گلفرازخٹک اوریوسف شاہوانی نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین نے توملک توڑنے کی کوئی بات نہیں کی البتہ نفرت وتعصب اور شاؤنزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے والے متعصب عناصر اپنے متعصبانہ طرزعمل کے ذریعے ملک ضرور توڑدیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایسی ہی متعصبانہ ذہنیت کی وجہ سے 1971ء میں بھی پاکستان دولخت ہوا اورآج بھی اسی طرزعمل اورسوچ کی وجہ سے ملک میں قومی یکجہتی پیدا نہیں ہورہی ہے۔

9/28/2024 12:17:01 PM