Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کا خطاب سندھ میں ہونے والی ناانصافیوں کے حوالے سے حقائق پر مبنی ہے، عبد الخالق بلوچ


جناب الطاف حسین کا خطاب سندھ میں ہونے والی ناانصافیوں کے حوالے سے حقائق پر مبنی ہے، عبد الخالق بلوچ
 Posted on: 1/6/2014 1
جناب الطاف حسین کا خطاب سندھ میں ہونے والی ناانصافیوں کے حوالے سے حقائق پر مبنی ہے، عبد الخالق بلوچ
جناب الطاف حسین کی تجویز کو صرف ایم کیوایم دشمنی میں کسی ایک قوم کے مفاد کے حوالے سے نہ دیکھا جائے طاہر کھوکھر، سلیم بٹ
الطاف حسین مظلوموں کے دلوں کے ترجمان اور ملک بھر میں بسنے والی تمام مظلوم قومیتوں کی آواز ہیں۔ ملک جنت گل کاکڑ
کراچی ۔۔۔06جنوری2014
متحدہ قومی موومنٹ صوبائی تنظیمی کمیٹی بلوچستان کے انچارج عبدالخالق بلوچ اوررکن ملک جنت گل کاکڑ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں جو حقائق بیان کئے اس سے نہ صرف سندھ کے شہری علاقوں میں رہنے والے افراد کے دلوں کی ترجمانی کی ہے بلکہ ملک بھر میں بسنے والی تمام مظلوم قومیتوں کے حقوق کی آواز بلند کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے بلا تفریق رنگ و نسل اور زبان و قومیت،ملک بھر کے عوام ان کے جائزحقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج ملک بھر کے عوام جناب الطاف حسین کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ہمیشہ دیہی اور شہری کی تفریق کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے اور اس خلیج کو دور کرنے کیلئے اپنی تمام تر توانائی صرف کی ہیں لیکن چند ناعاقبت اندیش سندھ دشمن اس خلیج کو قائم رکھنا چاہتے ہیں۔ دریں اثناء آزاد کشمیر کے صوبائی وزراء طاہر کھوکھر ، سلیم بٹ و انچارج واراکین صو بائی تنظیمی کمیٹی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان نے جناب الطاف حسین کی جانب سے سندھ کے شہری علاقوں میں بسنے والے افراد کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھانے کوگلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی عوام کی جانب سے سندھ کے عوام کے درمیان محرومی ختم کرنے کے لئے اہم قدم قرار دیا ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین کی تجویز کو صرف ایم کیو ایم دشمنی میں کسی ایک قوم کے مفاد کے حوالے سے نہ دیکھا جائے بلکہ اس کو سندھ کی دیہی اور شہری عوام کے درمیان جس میں ملک میں بسنے والی تمام ہی قومیتوں کے افراد شامل ہیں تفریق کے خاتمے اور سندھ کے وسیع تر مفا دکے حوالے سے کھلے دل کے ساتھ قبول کیا جائے۔ اگر جناب الطاف حسین کی تجاویزپر عمل کیا جائے تو ملک بہت جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔ 

9/28/2024 12:11:08 PM