ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا کارکن سے اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔6، جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی ابراہیم حیدری سیکٹر یونٹ الیاس گوٹھ کے کارکن اختر کے بھائی فرقان کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار لواحقین کو صبرجمیل عطاکرے ۔ (آمین)