Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں جناب الطاف حسین کے خطاب اور الہ دین گراؤنڈ جلسہ عام کی زبردست کامیابی پر فیکس، ٹیلی فون اور ای میل پر پیغامات کی بھر مار


ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں جناب الطاف حسین کے خطاب اور الہ دین گراؤنڈ جلسہ عام کی زبردست کامیابی پر فیکس، ٹیلی فون اور ای میل پر پیغامات کی بھر مار
 Posted on: 1/6/2014 1
جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں جن خیالات کا اظہار کیا اسے جھٹلانا اور اس پر واویلا کرنا کھلی منافقت ہے سندھ ون اور سندھ ٹو کی تجویز سندھ کے شہری علاقوں میں رہنے والے اردو بولنے والے سندھیوں، سندھی بولنے والے سندھیوں، پنجابیوں، بلوچوں، پختونوں، سرائیکیوں اور دیگر قومیتوں کیلئے انتہائی خوش آئند ہے 
اس بات میں کوئی ابہام نہیں ہے کہ سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کی مختلف قومیتوں کے مظلوم و محروم عوام جناب الطاف حسین کے ساتھ ہیں اور ان سے جڑے ہوئے ہیں
جناب الطاف حسین نے سچائی بیان کی جس پر واویلا مچانا سراسر مظلوم، محروم عوام کے جائز حقوق دینے سے راہِ فرار اختیار کرنے اور ہٹ دھرمی کے مترادف ہے
ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں جناب الطاف حسین کے خطاب اور الہ دین گراؤنڈ جلسہ عام کی زبردست کامیابی پر فیکس، ٹیلی فون اور ای میل پر پیغامات کی بھر مار 
کراچی ۔6،جنوری 2014ء
پاکستان سمیت دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے الہ دین گراؤنڈ گلشن اقبال میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطاب کا زبردست خیر مقدم کیا ہے اسے سندھ سمیت ملک بھر کے مظلوم عوام کی آواز اورترجمانی قرار دیاہے ۔ انہوں نے جلسہ عام کی تاریخ ساز کامیابی پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں جن خیالات کا اظہار کیا ہے اسے جھٹلانا اور اس پر واویلا مچانا کھلی منافقت ہے۔ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کے الہ دین گراؤنڈ گلشن اقبال میں لاکھوں عوام کے جلسہ عام سے خطاب کے بعد ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروعزیز آباد اور انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں پیغانات کی بھر مار ہوگئ۔ یہ پیغامات فیکس، ٹیلی فون اور ای میل کے ذریعے موصول ہوئے۔ اپنے پیغامات میں انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین واحد لیڈر ہیں جو قومیت ،مسلک اور مذہب کی تفریق سے مکمل آزاد ہیں اورانہوں نے جلسہ عام سے خطاب میں سندھ ون اور سندھ ٹو کی جو تجویز پیش کی ہے وہ سندھ کے شہری علاقوں میں رہنے والے اردوبولنے والے سندھیوں، سندھی بولنے والے سندھیوں ،پنجابیوں ، بلوچو، پختونوں ، سرائیکیوں اور دیگر قومیتوں کیلئے انتہائی خوش آئند ہے اور ان کے حقوق کے حصول کیلئے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ سندھ کے شہری علاقوں میں صرف اردو بولنے والے سندھی نہیں بستے بلکہ سندھی بولنے والے سندھی ، پنجابی ، بلوچی ، پختون، سرائیکی اور دیگر قومیتوں کے عوام بھی رہتے ہیں جو صرف اور صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین کو ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور ان کی حق پرستانہ جدوجہد اورسنہری اصول کے سامنے وہی لوگ کھڑے ہوسکتے ہیں جو باطل پرست ہوں اور غیر قانونی ، غیر آئینی ، غیر اخلاقی اور غیر جمہوری اقدامات پر یقین رکھتے ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ  2014کا سال ہے اور جناب الطاف حسین نے اس سال کے پہلے مہینے سے ہی مظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد تیز کردی ہے اور اس بات میں کوئی ابہام نہیں ہے کہ سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کی مختلف قومیتوں کے مظلوم و محروم عوام بھی جناب الطاف حسین کے ساتھ ہیں اور ان سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے جلسہ عام سے اپنے خطاب میں سچائی بیان کی ہے جس پر واویلا مچانا سراسر مظلوم ، محروم عوام کے جائز حقوق دینے سے راہِ فرار اختیار کرنے اور ہٹ دھرمی ،کے مترادف ہے ۔ اپنے پیغامات میں انہوں نے جناب الطاف حسین کی سندھ ون اور سندھ ٹو کی تجویز کا خیر مقدم کیا اورکہا کہ اس تجویز پر عملدرآمد سندھ کی خوشحالی و ترقی ، امن و استحکام کا راستہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے بار بار اپنے خطاب میں واضح کیا ہے کہ وہ مذاکرات اور افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل کا حل چاہتے ہیں اور جنگ و جدل خون خرابہ نہیں چاہتے لیکن پیپلزپارٹی اور قوم پرست جماعت طاقت کے نشے میں نہ صرف سندھ دھرتی کی یکجہتی کو فراموش کرچکے ہیں بلکہ جائز حقوق نہ دیکر سندھ تقسیم کی عملی طور پر سازش کا حصہ بن گئے ہیں ۔ اپنے پیغامات میں انہوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی کیلئے خصوصی دعا ئیں بھی کیں۔

9/28/2024 10:23:54 AM