Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خیبر ایجنسی کے علاقے اکاخیل اور تیراہ میں درس مرکز کو بم دھماکوں سے نشانہ بنانے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت


خیبر ایجنسی کے علاقے اکاخیل اور تیراہ میں درس مرکز کو بم دھماکوں سے نشانہ بنانے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 1/6/2014 1
خیبر ایجنسی کے علاقے اکاخیل اور تیراہ میں درس مرکز کو بم دھماکوں سے نشانہ بنانے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
انسانوں کو خاک و خون میں نہلانے والے دہشت گرد ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، الطاف حسین
ملک کے استحکام اور سالمیت کے لئے قومی اتفاق رائے سے دہشت گردی کے خلاف ٹھوس لائحہ عمل اور فیصلہ کرنا اب ناگزیر ہوچکا ہے، الطاف حسین
 حکومت، مسلح افواج اور مقتدر حلقے و ارباب اختیار دہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے اور قومی سلامتی کی خاطر متحد و منظم ہوجائیں، الطاف حسین 
بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے الطاف حسین کی دلی تعزیت و ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا
لندن۔۔۔6، جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے خیبر ایجنسی کے علاقے اکا خیل اور تیراہ میں درسِ مرکز پر بم دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افراد کے شہید اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ انسانوں کو خاک وخون میں نہلانے والے سفاک دہشت گرد ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے استحکام اور سا لمیت کے لئے قومی اتفاق رائے سے دہشت گردی کے خلاف ٹھوس لائحہ اور فیصلہ کرنا اب ناگزیر ہوچکا ہے۔ لہٰذا حکومت، مسلح افواج اورمقتدر حلقے و ارباب اختیار دہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے اور قومی سلامتی کی خاطر متحد و منظم ہوجانا چاہئے۔ انہوں نے بم دھماکوں میں شہید ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے بلند درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا کرے۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ خیبر ایجنسی کے علاقے اکاخیل اور تیراہ کے علاقے میں درس مرکز پر بم دھماکوں کی گھناؤنی کارروائیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، اس میں ملوث دہشت گردو ں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور ملک بھر میں عوام کی جان و مال کے تحفظ اور دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کیلئے فی الفور مثبت نوعیت کے اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

9/28/2024 12:14:41 PM