Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تاریخی جلسہ عام پر ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات، کراچی کے سیکٹروں، یونٹوں خصوصاً گلشن اقبال سیکٹر کے کارکنان کو ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا زبردست خراج تحسین


تاریخی جلسہ عام پر ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات، کراچی کے سیکٹروں، یونٹوں خصوصاً گلشن اقبال سیکٹر کے کارکنان کو ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا زبردست خراج تحسین
 Posted on: 1/6/2014 1
تاریخی جلسہ عام پر ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات، کراچی کے سیکٹروں، یونٹوں خصوصاًگلشن اقبال سیکٹر کے کارکنان کو ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا زبردست خراج تحسین
گلشن اقبال کا جلسہ عام ایم کیوایم کی تاریخ میں ہونے والے دس بڑے جلسوں میں سے ایک تھا
جتنے لوگ جلسہ گاہ میں تھے اس سے زیادہ جلسہ گاہ کے باہر دور تک موجود تھے
بعض لوگ کہتے تھے کہ حیدرآباد کے جلسہ میں ارد وبولنے والوں کے حقوق کی بات کرنے پر سندھی، بلوچ، پنجابی، پختون، ہزارے وال، سرائیکی، کشمیری،گلگتی بلتستانی اور دیگر برادریوں کے کارکنان ایم کیوایم کو چھوڑ جائیں گے
میڈیا اور سب نے دیکھ لیا کہ گلشن اقبال کے جلسہ عام میں تمام ہی قومیتوں کے لوگ موجود تھے۔ الطاف حسین 
تمام قومیتوں اور برادریوں کے لوگ دیکھ رہے ہیں کہ اردو بولنے والوں کے ساتھ کیا ناانصافیاں اور زیادتیاں ہورہی ہیں 
وہ ہم پر ہونے والے ظلم و ستم کو محسوس کرتے ہیں لہٰذا وہ ایم کیوایم کو چھوڑ کر کبھی نہیں جائیں گے۔ الطاف حسین
ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی اور تحریک کے تمام ونگز اور شعبہ جات کے ارکان سے گفتگو
کراچی ۔۔۔6 جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے گزشتہ روز گلشن اقبال میں ہونے والے تاریخی جلسہ عام پر ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات، کراچی کے سیکٹروں، یونٹوں خصوصاً گلشن اقبال سیکٹر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وہ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی اور تحریک کے تمام ونگزاور شعبہ جات کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ تمام ترمشکلات اور نامساعد حالات کے باوجود ایم کیوایم کے یونٹوں اورسیکٹروں نے گلشن اقبال کے جلسہ عام کو تاریخی بنایا۔یہ جلسہ عام ایم کیوایم کی تاریخ میں ہونے والے دس بڑے جلسوں میں سے ایک تھا اور دیکھنے والوں نے خود دیکھا کہ جتنے لوگ جلسہ گاہ کے اندرتھے اس سے زیادہ جلسہ گاہ کے باہر دورتک موجود تھے جوجلسہ گاہ بھر جانے کے سبب اندرنہیں آسکے۔ انہوں نے گزشتہ روز کے تاریخی جلسہ عام پر ایم کیوایم کے تمام کارکنوں اورذمہ داروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یوں تو اس تاریخی جلسہ عام کی کامیابی کاسہرارابطہ کمیٹی، کراچی تنظیمی کمیٹی ، تمام ونگز،کراچی کے تمام سیکٹرو ں اوریونٹوں کوجاتاہے لیکن اس کاخصوصی سہرا گلشن اقبال سیکٹر اوراس کے یونٹوں کو جاتا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ بعض لوگ کہتے تھے کہ حیدرآبادکے جلسہ عام میں اردوبولنے والوں کے حقوق کی بات کرنے پر ایم کیوایم میں شامل سندھی، بلوچ، پنجابی، پختون، ہزارے وال، سرائیکی ،کشمیری ،گلگتی بلتستانی اوردیگر برادریوں کے کارکنان ایم کیوایم کوچھوڑ جائیں گے لیکن مجھے یقین تھا کہ ایسا نہیں ہوگا کیونکہ سندھی، بلوچ، پنجابی، پختون، ہزارے وال، سرائیکی ،کشمیری ،گلگتی بلتستانی اوردیگر برادریوں کے لوگ دیکھ رہے ہیں کہ اردو بولنے والوں کے ساتھ کیا ناانصافیاں اور زیادتیاں ہورہی ہیں۔ وہ بھی انسان ہیں اوروہ ہم پرہونے والے ظلم وستم کومحسوس کرتے ہیں لہٰذا وہ ایم کیوایم کو چھوڑ کرکبھی نہیں جائیں گے۔ میڈیا اور سب نے دیکھ لیاکہ گلشن اقبال کے جلسہ عام میں تمام ہی قومیتوں کے لوگ موجود تھے۔ جناب الطاف حسین نے جلسہ عام کی تیاری کیلئے خراب موسم اور نامساعد حالات کے باوجود بھوک پیاس کی پرواہ کئے بغیر رات دن محنت و جانفشانی سے کام کرنے پر تمام کارکنوں کودل کی گہرائیوں سے زبردست شاباش اورخراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی اورتمام شعبہ جات کے ارکان نے بھی جناب الطاف حسین کوگلشن اقبال کے تاریخی جلسہ عام کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ 

9/28/2024 10:24:23 AM