Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جو عناصر سندھ کے عوام کو آپس میں لڑانے کیلئے اشتعال انگیزی کررہے ہیں وہ سندھ اوراس کے عوام کے دوست نہیں ہیں۔ الطاف حسین


جو عناصر سندھ کے عوام کو آپس میں لڑانے کیلئے اشتعال انگیزی کررہے ہیں وہ سندھ اوراس کے عوام کے دوست نہیں ہیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 1/4/2014 1
جو عناصر سندھ کے عوام کو آپس میں لڑانے کیلئے اشتعال انگیزی کررہے ہیں وہ سندھ اوراس کے عوام کے دوست نہیں ہیں۔ الطاف حسین
وہ عناصر جو سندھ دشمنوں کے ایجنٹ ہیں وہ حقوق کی آواز بلند کرنے پر ایم کیوایم کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے کررہے ہیں اور اشتعال پھیلارہے ہیں
عوام ایسے عناصر کو اچھی طرح سمجھتے ہیں اور انہیں بار بار مسترد کرتے آئے ہیں
کراچی سے کشمور تک تمام حق پرست سندھی، مہاجر، پنجابی، پختون، بلوچ، سرائیکی، کشمیری، گلگتی، بلتستانی سمیت تمام زبانیں بولنے والے عوام ایم کیوایم کے ساتھ ہیں 
الہ دین پارک گراؤنڈ گلشن اقبال میں جلسہ عام کی تیاریوں میں مصروف کارکنوں سے فون پر گفتگو
لندن ۔۔۔4 جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ کراچی سے کشمورتک تمام حق پرست سندھی، مہاجر، پنجابی، پختون ، بلوچ، سرائیکی، کشمیری، گلگتی، بلتستانی سمیت تمام زبانیں بولنے والے عوام ایم کیوایم کے ساتھ ہیں اورجوعناصرسندھ کے عوام کوآپس میں لڑانے کیلئے اشتعال انگیزی کررہے ہیں اور نفرتوں پر مبنی پروپیگنڈے کررہے ہیں وہ کسی بھی طرح صوبہ سندھ اوراس کے عوام کے دوست نہیں ہیں۔ انہوں نے یہ بات الہ دین پارک گراؤنڈ گلشن اقبال میں 5جنوری کوہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں میں مصروف کارکنوں سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی دھرتی محبتوں کی دھرتی ہے لیکن وہ عناصرجوسندھ دشمنوں کے ایجنٹ ہیں وہ حقوق کی آوازبلندکرنے پر ایم کیوایم کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے کررہے ہیں اوراشتعال پھیلارہے ہیں۔عوام ایسے عناصر کواچھی طرح سمجھتے ہیں اورانہیں باربارمستردکرتے آئے ہیں۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم تمام مظلوموں کی تحریک ہے اوراس تحریک کی کامیابی کاپھل ہر مظلوم کھائے گا خواہ اس کا تعلق کسی بھی قومیت، رنگ، نسل، زبان،مذہب، فقہ یامسلک سے کیوں نہ ہو۔انہوں نے تمام ترخطرات کے باوجود بھوک پیاس کی پرواہ کئے بغیر گلشن اقبال میں اتوار5 جنوری کے جلسہ عام کے انتظامات میں مصروف ایم کیوایم کے کارکنوں، بزرگوں اورخواتین کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔

9/28/2024 10:19:50 AM