Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد لطیف آباد میں فقید المثال جلسہ عام سے جناب الطاف حسین کا خطاب مظلوم و محروم عوام کی مکمل ترجمانی ہے، اراکین سینیٹ


حیدرآباد لطیف آباد میں فقید المثال جلسہ عام سے جناب الطاف حسین کا خطاب مظلوم و محروم عوام کی مکمل ترجمانی ہے، اراکین سینیٹ
 Posted on: 1/4/2014 1
حیدرآباد لطیف آباد میں فقید المثال جلسہ عام سے جناب الطاف حسین کا خطاب مظلوم و محروم عوام کی مکمل ترجمانی ہے، اراکین سینیٹ
جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں عوام کے احساس محرومی کو اجاگر کیا ہے اور اس احساس محرومی کو اجاگر کرنے پر جو شور شرابا اور احتجاج کا راستہ اختیار کررہے ہیں وہ کھلی غنڈہ گردی اور بد معاشی پر اترے ہوئے ہیں، اراکین سینیٹ ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔4، جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین سینیٹ نے حیدرآباد لطیف آباد میں ہونے والے فقید المثال جلسہ عام سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطاب کو مظلوم و محروم عوام کی مکمل ترجمانی قرار دیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں جو باتیں بیان کی ہیں وہ زمینی حقائق ہیں اور اس سے نظریں چرانے کا عمل کرنے والی سیاسی، مذہبی اور قوم پرست جماعتیں محرومیوں، ناانصافیوں اور نفرتوں کا عمل مزید جاری رکھ کر ملک میں نفرتوں کو فروغ دینا چاہتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے سندھ کی طبقہ آبادی کے جائز حقوق کی بات کی ہے اور سندھ بھر کے مظلوم عوام جناب الطاف حسین کی اس بہادری اور جرات پر انہیں سلام تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور نام نہاد قوم پرستوں جماعتوں نے سندھ اور اس کے عوام کیلئے کیا ؟ پانچ سال پیپلزپارٹی کی حکومت رہی ، اب بھی پیپلزپارٹی کی حکومت ہے لیکن دیہی سندھ تو مزید پسماندہ ہوتا گیا بلکہ شہری سندھ کے علاقوں کی بھی حالت اب برداشت سے باہر ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں مسلسل ناانصافیوں کا عمل احساس محرومیوں کو جنم دیتا ہے اور جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں سندھ کے عوام کے احساس محرومی کو اجاگر کیا ہے اور اس احساس محرومی کو اجاگر کرنے پر جو شور شرابا اور احتجاج کا راستہ اختیار کررہے ہیں وہ کھلی غنڈہ گردی اور بد معاشی پر اترے ہوئے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ حق پرست اراکین سینیٹ نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ جناب الطاف حسین کو تنہا نہیں سمجھا اگر وہ سندھ کے کروڑوں عوام کے حقوق کیلئے اتنی بہادری اور دلیری کا مظاہرہ کرسکتے ہیں تو سندھ کے غیرت مند اور باشعور عوام جناب الطاف حسین اور ان کی حق پرستانہ جدوجہد کیلئے اپنی جانیں بھی نچھاور کرنے پر فخر محسوس کریں گے۔ 

9/28/2024 10:23:34 AM