Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حیدرآباد جلسہ عام سے جناب الطاف حسین کا خطاب اصلاحی اور حقیقت پسندانہ ہے


حیدرآباد جلسہ عام سے جناب الطاف حسین کا خطاب اصلاحی اور حقیقت پسندانہ ہے
 Posted on: 1/4/2014 1
حیدرآباد جلسہ عام سے جناب الطاف حسین کا خطاب اصلاحی اور حقیقت پسندانہ ہے
محرومیوں اور ناانصافیوں کے عمل پر جائز حق مانگنے پر واویلا مچانا اور اسے لسانیت قرار دینا کھلی منافقت ہے
جناب الطاف حسین کے تاریخ ساز خطاب کو غلط انداز میں پیش کرنے والے سندھ کے مستقل باشندوں کو آپس میں دست و گریباں کراتے آئے ہیں
حیدرآباد میں جلسہ عام کے لاکھوں شرکاء سے جناب الطاف حسین کے اصلاحی خطاب کے بعد ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد اور ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں موصول ہونے والے پیغامات 
کراچی ۔۔۔4، جنوری 2014ء
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو حیدرآباد لطیف آباد نمبر 8مصطفی گراؤنڈ میں ہونے والے عظیم الشان جلسہ عام کی تاریخ ساز کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اور جلسہ عام سے جناب الطاف حسین کے فکر انگیز خطاب کو اصلاحی اور حقیقت پسندانہ قرار دیا ہے۔ حیدرآباد لطیف آباد میں جلسہ عام کی کامیابی اور جناب الطاف حسین کے خطاب کے بعد ایم کیوایم کے مرکز نائن زیر و عزیزآباد اور ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ٹیلی فون ، فیکس ای میل پیغامات کا تانتا بندھ گیا ۔ پیغامات بھیجنے والوں میں سیاسی ، سماجی ، مذہبی رہنما ، صنعتکار ، تاجر ، علمائے کرام ،وکلاء ، صحافی ، شعرائے کرام، دانشور ، پروفیسر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں ۔ اپنے پیغامات میں انہوں نے کہا کہ جو نام نہاد سیاسی ، مذہبی اور قوم پرست جماعتیں حیدرآباد میں جلسہ عام سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے تاریخ ساز خطاب کو غلط انداز میں پیش کررہی ہیں وہ سندھ کے مستقل باشندوں کو آپس میں دست و گریباں کراتی آئی ہیں اور یہ سندھ دھرتی پر رہنے والے وہ عناصر ہیں جنہوں نے کبھی بھی سندھ دھرتی اور اس کے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے مخلصانہ جدوجہد نہیں کی ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف کے حوالے سے نام نہاد آئینی ماہرین سے جو سولات کئے ہیں وہ سمجھ سے بالا تر ہرگز نہیں ہیں اور جولابی سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو ہی مورد الزام ٹھہرا رہی ہے وہ ملک و قوم کے مفاد میں ہرگز کام نہیں کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جناب الطاف حسین نے اپنے خطاب میں سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کی محرومیوں کا ذکرکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی قیادت اور سندھی قوم پرستوں سے کہا ہے کہ اگر آپ شہری سندھ کی آبادی یعنی اردو بولنے والے سندھیوں کے حقوق تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں تو پھرسندھ کی شہری آبادی کا علیحدہ صوبہ بنا دیاجائے ‘‘اور جناب الطاف حسین نے یہ بات لسانی تقسیم کیلئے نہیں بلکہ سندھ کے وسائل کی منصفانہ تقسیم کیلئے کہی اور اسے جواز بنا کر اندرون سندھ میں نام نہاد قوم پرست جماعتوں نے جس غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا اس سے صاف ظاہر ہے کہ سندھ دشمن عناصر صوبے کو تقسیم کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہاکہ جناب الطاف حسین نے ہمیشہ ملک میں پیار ، محبت اور اتحاد کی سیاست کو فروغ دیا ہے اور انہوں نے حیدرآباد جلسہ عام میں جو خطاب کیا ہے اس پر سندھ سمیت ملک بھر کے کروڑوں مظلوم عوام من و عن یقین رکھتے ہیں ، محرومیوں اورناانصافیوں کے عمل پر جائز حق مانگنے پر واویلا مچانا اور اسے لسانیت قرار دینا کھلی منافقت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کی آدھی سے زیادہ آبادی کا حق مانگنے پر جناب الطاف حسین کو جو عناصر مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں وہ جان لیں جناب الطاف حسین کے ساتھ محروم و مظلوم عوام کا سمندر موجود ہے اگر حق دینے کے بجائے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا گیاتو عوام کے احساس محرومی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ سندھ اردو بولنے والے سندھی اور سندھی بولنے والے سندھ جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد ومنظم ہیں اور اب پیپلزپارٹی ، قوم پرست جماعتوں سمیت کوئی بھی اردو اور سندھی بولنے والوں کے درمیان غلط واویلا اور روش اختیار کرکے اپنے مفادات حاصل نہیں کرسکتا ہے ۔ اپنے پیغامات میں انہوں نے جلسہ عام کے انتظامات اور تیاریوں کو سراہتے ہوئے ، ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے ، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ 

9/28/2024 10:25:32 AM