Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

الہ دین گراؤنڈ میں ہونے والے جلسہ عام کے سلسلے میں کراچی کے مضافاتی علاقوں کی مختلف قومیتوں کے عوام میں زبردست جوش و خروش


 Posted on: 1/4/2014 1
الہ دین گراؤنڈ میں ہونے والے جلسہ عام کے سلسلے میں کراچی کے مضافاتی علاقوں کی مختلف قومیتوں کے عوام میں زبردست جوش و خروش
ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام جلسہ عام کیلئے عوامی رابطہ مہم جاری ہے 
جناب الطاف حسین نے مظلوم عوام کو حقوق کے حصول کی منزل دکھائی ہے ہم اسی منزل کے حصول کیلئے کوشاں ہیں، فرخ اعظم
ایم کیوایم کراچی مضافاتی کمیٹی کا جلسہ عام کیلئے جاری عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں گڈاپ، گلشن حدید، فیض گنج ٹاؤن، بھینس کالونی، ابراہیم حیدری، کھوکھرا پار، ملیر، بند مراد، خمیسہ گوٹھ، کیماڑی، بابا بھٹ کا دورہ، معززین و عوام سے ملاقاتیں، جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی 
کراچی ۔۔۔4، جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیرا ہتمام 5جنوری کو الہ دین گراؤنڈ میں ہونے والے جلسہ عام کے سلسلے میں ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے بھر پور عوامی رابطہ مہم جاری ہے اور جلسہ عام کے حوالے سے مضافاتی علاقوں کی مختلف قومیتوں کے عوام زبردست جوش و خروش پایا جارہا ہے۔ جلسہ عام کیلئے رابطہ مہم کے سلسلے میں ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم، جوائنٹ انچارجز سلیم جوکھیو، اسلم بلوچ، اراکین محمد علی کلمتی، الطاف حسین مینگل، حاجی اسماعیل بلوچ، سید معین الدین، سید احمد رضا اور شاہد علی نے گڈاپ ، گلشن حدید، فیض گنج ٹاؤن، بھینس کالونی، ابراہیم حیدری ، کھوکھرا پار، ملیر ، بند مراد، خمیسہ گوٹھ، کیماڑی، بابا بھٹ کا دورہ کیا اور علاقے کے معززین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں جلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی ۔ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج و اراکین نے علاقے کے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے مظلوم عوام کو حقوق کے حصول کی منزل دکھائی ہے اور ہم سب اسی منزل کے حصول کیلئے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے ملک کی سیاست میں سب سے پہلے مظلوم عوام میں اپنے اندر سے قیادت نکالنے کا شعور بیدار کیا اور مظلوم عوام میں سے ہی غریب ومتوسط طبقے کی قیادت کو ایوانوں میں متعارف کرایا جس نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور اپنے شہروں کو دنیا کے ترقی یافتہ شہروں کے برابر لاکھڑا کیاہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 5جنوری اتوار کو ایم کیوایم کے زیراہتمام الہ دین گراؤنڈ میں ہو نے والے جلسہ عام میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور ثابت کردیں گے کہ سندھ دھرتی کے سپوت قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد و منظم ہیں ۔ 

9/28/2024 10:24:34 AM