Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے انتخابی جلسہ کی مجوعی خبر


 Posted on: 1/3/2014 1
ایم کیوایم کے انتخابی جلسہ کی مجوعی خبر 
حیدرآباد ۔۔3جنوری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں جمعہ کو باغ مصطفی گراؤنڈ لطیف آباد8حیدر آباد میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا گیا جس سے قائد تحریک جناب الطاف حسین نے لندن سے براہ راست فکر انگیز خطاب کیا ۔جلسہ کے سلسلے میں باغ مصطفی گراؤنڈ کو پنڈال کی شکل دی گئی تھے ،جہاں سامنے کی جانب خوبصورت اسٹیج بنایا گیا تھا جس کی پھولوں سے تزین وآرئش کی گئی تھی ،اسٹیج کی پشت پر اسکرین آویزا ں کی گئی تھی جس پر ’’ایک ہی نعرہ ایک ہی بات۔۔۔ بلدیاتی اختیارات، 3جنوری 2014ء اور سب قدم سب راستے ۔۔۔ قائد تیر واسطے ۔باغ مصطفی گراؤنڈ لطیف آباد 8حیدر آباد جلی حروف سے تحریرتھا ۔ اسٹیج پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز خالد مقبول صدیقی ، ناصر جمال اراکین رابطہ کمیٹی فاروق ستار، کنورنوید جمیل، خالد سلطان، سیدامین الحق، اشفاق منگی ، افتخار رندھاوا،یوسف شاہوانی، اسلم آفریدی احمد سلیم صدیقی ، حیدرعباس رضوی، حق پرست رکن قومی اسمبلی بنیل گبو لاور شاکر علی ، تشریف فرما تھے ۔ جبکہ جلسہ گاہ میں حاضرین کیلئے کرسیوں پر بیٹھنے کا انتظام کیاگیا تھا ، جلسہ میں تما م مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام ،جید عالم دین، اقلیتی برادری ، دانشور،شعراء ،انجینئر ز،ڈاکٹرز، وکلاء تاجر وصنعتکار، حق پرست ارکان پارلیمنٹرین، ایم کیوایم لیگل ایڈ ،میڈیکل ایڈ، اے پی ایم ایس او، سندھ تنظیمی کمیٹی، لیبرڈویثرن سمیت دیگر شعبہ جات وونگز،مختلف زونز، حیدر آباد کے تمام سیکٹرز ویونٹس کے ذمہ داران و کارکنان اور تمام قومیتوں اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کی ،جس میں ،بزرگ، خواتین، نوجوان اوربچے شامل تھے، ، جلسہ میں حاضرین کا جوش وخروش قابل دید تھا خصوصاً خواتین کا جنہوں نے ایم کیوایم کے پر چم کے رنگ کی چوڑیا اور لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور وہ وقفہ وقفہ سے ایم کیوایم اور الطاف حسین کے حق میں نعرہ لگا رہے تھے جبکہ انہوں جناب الطاف حسین کی تصاویر اورایم کیوایم کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے، پنڈال او راسکے اطراف میں جناب الطاف حسین کی قدآور تصاویریں اور ایم کیوایم کے پرچم آویزہ کئے تھے شرکاء کی تعداد کئی گناہ زیادہ کی وجہ سے پنڈال میں جگہ کم پڑگئی جس کی وجہ سے جلسہ گاہ کی اطراف گلیاں بھی کھچا کھچ بھری ہوئی تھیں ۔جلسہ گاہ اور پنڈال میں الیکڑونکس و پرنٹ میڈیا کے نمائندگان کیلئے الگ انکلوثر بنایاگیا تھا جہاں میڈیا کے نمائندگان نے نہ صرف بڑی تعداد میں حاضر ہوئے بلکہ انہوں نے جلسہ کی کارروائی کی رپورٹنگ کی جبکہ پنڈال میں سوشل میڈیاکا کیمپ اورلڑریر ی کمیٹی کا اسٹال بھی لگایا گیا تھا جہاں جناب الطاف حسین کی تحریر کر دہ خصوصاً فلسفہ محبت سمیت دیگر تصانیف اور تنظیمی لڑریچر رپر مبنی کتابچے رکھے گئے تھے ، اس سلسلے میں پورے حیدر آباد میں کو برقی قمقموں،ایم کیوایم کے پرچموں سے دلہن کی طرح سجایا گیا تھا ، حاضرین جلسہ کیلئے مختلف اسٹال لگائے گئے تھے جس میں پانی اور چائے کے اسٹال بھی شامل تھے ۔جلسہ کا باقاعدہ آغاز4-30بجے تلاوات کلام پاک سے کیا گیا جب قائد تحریک جناب الطاف حسین کی آمد کا ٹھیک سو اپانچ بجے باقائدہ اعلان کیا تو حاضرین جلسہ نے کھڑے ہوکر تالیاں بجا کر پرتپاک استقبال کیا ،اس موقع پر ایم کیوایم کا مشہور ترانہ ’’ساتھی ‘‘ بجایا گیا جس کاحاضرین نے گا کر ساتھ دیا جس کی وجہ سے پنڈال ایم کیوایم نعروں اور تالیوں سے گونج اٹھا ۔حاضرین نے جناب الطا ف حسین کا خطاب انتہائی نظم وضبط اور غور سے سماعت فرمایا جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف کمیٹی تشکیل دیں گئیں تھیں،جس میں ،ویجلینس کمیٹی،پنڈال کمیٹی،فوڈ کمیٹی،اسٹیج کمیٹی،ٹرونسپورٹ کمیٹی و دیگرمیڈیا کمیٹی شامل تھیں۔

9/28/2024 10:23:22 AM