Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی الیکشن کے نتائج یہ ثابت کردیں گے سندھی اور اردوبولنے والوں کے اتحاد کو پارا پارا کرنے والے جلد عوام کی جانب سے مسترد کردیئے جائینگے ، رابطہ کمیٹی ارکان کنور نوید جمیل ، اشفاق منگی


بلدیاتی الیکشن کے نتائج یہ ثابت کردیں گے سندھی اور اردوبولنے والوں کے اتحاد کو پارا پارا کرنے والے جلد عوام کی جانب سے مسترد کردیئے جائینگے ، رابطہ کمیٹی ارکان کنور نوید جمیل ، اشفاق منگی
 Posted on: 1/3/2014 1
بلدیاتی الیکشن کے نتائج یہ ثابت کردیں گے سندھی اور اردوبولنے والوں کے اتحاد کو پارا پارا کرنے والے جلد عوام کی جانب سے مسترد کردیئے جائینگے  ، رابطہ کمیٹی ارکان کنور نوید جمیل ، اشفاق منگی 
سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کرانا ہی نہیں چاہتی تھی اسی لئے بلدیاتی قانون میں سیاہ ترامیم کی گئیں اور جمہوریت کا چہرہ مسخ کیا گیا، نبیل گبول 
عوامی اتحاد قت کے بل پر کچلا نہیں جاسکتا ، انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی عمر قریشی 
پتنگ کو ہی ہمیشہ عوام نے ووٹ دیا ہے اور اس کی اڑان تمام تر سازشوں کے باوجود روکی نہیں جاسکی ہے، محترمہ رانا انصار 
مستقبل میں فتح جناب الطاف حسین کی ہوگی اور ذلت سازشیوں کا مقدر ہوگی ، زونل انچارج نوید شمسی 
حیدرآباد کے باغ مصطفی گراؤنڈ میں منعقدہ عظیم الشان جلسہ عام کے شرکاء سے خطاب 
حیدرآباد۔۔۔3، جنوری 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کنور نوید جمیل اور اشفاق منگی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے ماضی میں پیپلزپارٹی کی حکومت سے صرف اس لئے اتحاد کیا کہ ہم حکومت میں شامل رہتے ہوئے حیدرآباد، کراچی اور سندھ کے تمام شہروں اور عوام کی خدمت کرسکیں لیکن پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ کے لوگوں کے مسائل کیا حل کرتی الٹا اس نے خدمت کے بجائے لسانیت اور نفرت پیدا کی اور حیدرآباد کو ہی تقسیم کردیا اور اسے ایک علیحدہ میونسپلٹی بنا کر شہر کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کی شام حیدرآباد میں باغ مصطفی گراؤنڈ لطیف آباد 8میں منعقد ہونے والے عظیم الشان جلسہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جلسہ عام میں لطیف آباد نمبر7، 8، 11، 12، ہیر آباد ، پریٹ آباد ، لیاقت کالونی ، گاڑی کھاتہ ، حیدر چوک ، کچا و پکا قلعہ ، قاسم آباد اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین نے لاکھوں کی تعداد میں شر کت کی ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ قدرتی آفات ہوں یا ریاستی مظالم ہوں حیدرآباد شہر اور اس کے عوام کو جناب الطاف حسین نے کبھی تنہا نہیں چھوڑا ہے ، یہ وہ شہر ہے کہ یہاں کے کارکنان اور عوام کبھی جناب الطاف حسین سے علیحدہ نہیں ہوئے ۔ ۔ انہوں نے کہاکہ ایوان میں اکثریت کے غرور میں مبتلا لوگ یہ بھول گئے کہ قدرت کا بھی نظام ہے اور قدرت نے عدالت سے تاریخ ساز فیصلہ کروایا اور سیاہ بلدیاتی ترامیم کرنے والوں کا غرور اور گھمنڈ خاک میں مل گیا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 2014ء کا سال انقلاب کا ہے اور اس سال کے پہلے مہینے پہلے ہفتے کے شروع دن میں انقلاب کا آغاز حیدرآباد کے میں جلسہ عام سے کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سندھی اور اردو بولنے والے ایک ہیں اور جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہیں اور ان کے اتحاد کو پارا پارا کرنے والے اب جلد عوام کی جانب سے مسترد کردیئے جائیں گے ۔ اور انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن کے نتائج یہ ثابت کردیں گے ۔ ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نبیل گبول نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے جب بھی سیاست کی بات کی ہے تو اس میں عوامی مسائل کو اجاگر کیا ہے اور عوام کی بلاتفریق خدمت کے سبب کراچی ، حیدرآباد، سکھر ، نوابشاہ ، میر پور خاص سندھ کے دیگر شہر وں سے آئندہ بلدیاتی الیکشن میں ایم کیوایم کے نمائندے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے، جناب الطاف حسین سندھ بھر کے عوام کے دلوں میں رہتے ہیں سازشوں سے عوام کا رشتہ جناب الطاف حسین سے نہیں توڑا جاسکتا ۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کرانا ہی نہیں چاہتی تھی اسی لئے بلدیاتی قانون میں سیاہ ترامیم کی گئیں اور جمہوریت کا چہرہ مسخ کیا گیا۔ سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی نے کہا کہ جناب الطاف حسین حیدرآباد کو اپنا گھر کہتے ہیں اور انہوں نے آج انقلاب کی شروعات بھی اپنے گھر سے ہی کی ہے ، ان قوتوں اور سازشیوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ حق پرستی کا قافلہ نہ کل روکا جاسکا ہے اور نہ ہی آج روکا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوامی اتحاد کو طاقت کے بل پر کچلا نہیں جاسکتا لہٰذا سازشی عناصر باز آجائیں اور جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کا سلسلہ بند کردیں ۔ سندھ تنظیمی کمیٹی کی رکن و حق پرست رکن سندھ اسمبلی محترمہ رانا انصار نے کہا کہ مصطفی گراؤنڈ میں جلسہ عام سے بلدیاتی مہم کا آغاز ہوگیا ہے اوراب جناب الطاف حسین کے نامزد کردہ امیدواربلدیاتی انتخابات میں اندرون سندھ کے علاقوں سے کامیابیاں حاصل کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ پتنگ کو ہی ہمیشہ عوام نے ووٹ دیا ہے اور اس کی اڑان تمام تر سازشوں کے باوجود روکی نہیں جاسکی ہے ۔ بلدیاتی الیکشن جمہوریت کی نرسری ہے اور ایم کیوایم نے سیاہ بلدیاتی قانون میں ترامیم کے خلاف جو جدوجہد کی اس پر سندھ ہائی کورٹ کے فیصلہ نے مہر ثبت کردی ہے حیدرآباد زون کے زونل انچارج نوید شمسی نے کہا کہ جوعناصر قائدتحریک الطاف حسین کے خلاف سازش کررہے تھے اور عوام کا رشتہ قائد تحریک جناب الطاف حسین سے توڑنے کی کوشش کررہے تھے آج لاکھوں عوام نے جلسہ عام میں شرکت کرکے بتا دیا ہے کہ مستقبل میں فتح جناب الطاف حسین کی ہوگی اور شکست سازشیوں کا مقدر ہوگی ۔

9/28/2024 10:19:43 AM