Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اردو بولنے والے سندھی اور سندھی بولنے والے سندھی آپس بھائی ہیں اور انکے درمیان فطری رشتہ ہے۔ ایم کیو ایم کے اراکین رابطہ کمیٹی


 Posted on: 1/2/2014 1
اردو بولنے والے سندھی اور سندھی بولنے والے سندھی آپس بھائی ہیں اور انکے درمیان فطری رشتہ ہے۔ ایم کیو ایم کے اراکین رابطہ کمیٹی
سندھ حکومت نے زبردستی کالے قانون کو نافذ کرکے سندھ کے اتحاد کو توڑنے کی سازش کی
ملک میں اب تبدیلی اور انقلاب بہت قریب ہے اور یہ انقلاب ہی ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نظریئے کے مطابق آج تمام سیاستدان ملک میں تبدیلی کی بات کررہے ہیں
ایم کیوایم کے اراکین رابطہ کمیٹی اشفاق منگی، خالد سلطان، یوسف شاہوانی معاون رابطہ کمیٹی جاوید کاظمی کا حیدرآباد میں 03 جنوری 2014ء کو ہونے والے جلسہ عام کے سلسلے میں مختلف سیکٹرز میں کارنر میٹنگ سے خطاب
حیدرآباد۔۔02 ،جنوری،2013 ء
اردو بولنے والے سندھی اور سندھی بولنے والے سندھی آپس میں بھائی ہیں اور انکے درمیان فطری رشتہ ہے اور سند ھ حکومت نے زبردستی کالے قانون کو نافذ کرکے سندھ کے عوام کے اتحاد کو توڑنے کی سازش کی لیکن اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے نے سندھ کے اتحاد کو تحفظ فراہم کیا اور سندھ کی عوام نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نظریئے کی حقیقت پسندی اور عملیت پسندی کو حقیقی معنوں میں تسلیم کیا ہے۔ ان خیالات کااظہار ایم کیو ایم کے اراکین رابطہ کمیٹی اشفاق منگی ، خالد سلطان ، یوسف شاہوانی معاون رابطہ کمیٹی جاوید کاظمی نے حیدرآباد میں 03 جنوری 2014 ء کو ہونے والے جلسہ عام کے سلسلے میں مختلف سیکٹرز میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین سراج راجپوت ،رشید بھیاء ، زبیر احمد،ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی واراکین زونل کمیٹی اور حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائمخانی ،دلاور قریشی ایڈوکیٹ سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد موجودتھی ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اب تبدیلی اور انقلاب بہت قریب ہے اور یہ انقلاب ہی ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نظریئے کے مطابق آج تمام سیاستدان ملک میں تبدیلی کی بات کررہے ہیں اس سے قبل یہی نام نہاد لیڈرقائد تحریک جناب الطاف حسین کی باتوں کا مذاق اڑایا کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر نے ماضی میں بھی اردو بولنے والے سندھیوں اورسندھی بولنے والے سندھیوں میں نفرتیں پیدا کیں جنہیں سندھ مستقل باشندوں نے اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیا اور 03 جنوری کو حیدرآباد میں ہونے والے ایم کیوایم کے جلسہ عام میں سندھ کے باسیوں کی بھر پور شرکت انکی جانب قائد تحریک جناب الطاف حسین پر اعتماد صاف ظاہر ہوگیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی مظلوم عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحدہیں اور ملک میں رائج فرسودہ نظام کے خاتمہ کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قربانیوں کو دیکھا جائے تو انہوں نے عملی طور پر اس بات کاثبوت دیا ہے کہ ان کی تحریک صرف غریب عوام کے جائز حقوق دلانے کیلئے وجود میں آئی ہے اور فرسودہ نظام کا خاتمہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں صرف ایم کیوایم ہی کرسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حق پرست کی اس تحریک نے قربانی کی جو داستانیں رقم کی ہیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گے اور آج دنیا بھر میں ایم کیوایم کی کامیابی کاتسلسل قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ولولہ انگیز قیادت اور حق پرست شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے ۔ آنے والا وقت متحدہ قومی موومنٹ کا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ملک میں ایم کیوایم غریب و مظلوم عوام کی حکمرانی قائم کرینگی ۔کارنر میٹنگ سے سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین اور ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج ،حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے بھی خطاب کیا ہے۔ 

9/28/2024 10:23:48 AM