روزنامہ قومی اخبار کے رپورٹر راؤ عمران کی والدہ محترمہ کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
کراچی۔۔۔2جنوری2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے روزنامہ قومی اخبار کے رپورٹر راؤ عمران کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی اظہار کر تے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین)