Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سابق صدر پرویز مشرف کے و کلاء کو دھمکیاں دیا جانا اور سرکاری وکلاء کی طرف سے انکے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کرناقابل مذمت ہے۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرنصرت،رابطہ کمیٹی کے ارکان رشیدگوڈیل اورکنورخالدیونس کامشترکہ بیان


سابق صدر پرویز مشرف کے و کلاء کو دھمکیاں دیا جانا اور سرکاری وکلاء کی طرف سے انکے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کرناقابل مذمت ہے۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرنصرت،رابطہ کمیٹی کے ارکان رشیدگوڈیل اورکنورخالدیونس کامشترکہ بیان
 Posted on: 1/2/2014 1
سابق صدر پرویز مشرف کے و کلاء کو دھمکیاں دیا جانا اور سرکاری وکلاء کی طرف سے انکے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کرناقابل مذمت ہے۔
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرنصرت،رابطہ کمیٹی کے ارکان رشیدگوڈیل اورکنورخالدیونس کامشترکہ بیان

پرویز مشرف کے وکلاء کوہراساں کرنانہ صرف انتہائی غیرمہذب عمل ہے بلکہ عدالتی وقار اور اقدارکے منافی بھی ہے
ایسی صورتحال میں مقدمے کی سماعت کی شفافیت اور غیر جانبداری متاثر ہونے کا خدشہ ہے
مقدمے کی کاروائی میرٹ پر ہونی چاہیے اور اس سلسلے میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے جانے چاہئیں
سابق صدرپرویز مشرف کے وکلاء کوہراساں کرنے کا نوٹس لیاجائے اورانہیں مکمل آزادی کے ساتھ عدالت میں اپنے مؤکل کادفاع کرنے کاحق دیاجائے

کراچی۔۔۔ 2 جنوری 2014ء
متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرنصرت،رابطہ کمیٹی کے ارکان رشیدگوڈیل اورکنورخالدیونس نے آج سابق صدر پرویز مشرف کے و کلاء کو دھمکیاں دیے جانے اور سرکاری وکلاء کی طرف سے انکے خلاف نا شائستہ زبان استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری وکلاء کی طرف سے مقدمے کی سماعت کے دوران دھمکی آمیز رویہ اختیار کرنااورجنرل پرویز مشرف کے وکلاء کوہراساں کرنانہ صرف انتہائی غیرمہذب عمل ہے بلکہ عدالتی وقار اور اقدارکے منافی بھی ہے اورایسی صورتحال میں مقدمے کی سماعت کی شفافیت اور غیر جانبداری متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے تقاضوں کے تحت وکلاء کو غیر اخلاقی ہتھکنڈے اپنانے کے بجائے دلائل کے ذریعے مقدمے کی پیروی کرنی چاہیے۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مزید کہا کہ مقدمے کی کاروائی میرٹ پر ہونی چاہیے اور اس سلسلے میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے جانے چاہئیں ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے عدلیہ سے بھی اپیل کی کہ سابق صدرپرویز مشرف کے وکلاء کوہراساں کرنے کا نوٹس لیاجائے اورانہیں مکمل آزادی کے ساتھ عدالت میں اپنے مؤکل کادفاع کرنے کاحق دیاجائے۔ رابطہ کمیٹی نے جنرل پرویز مشرف کی صحتیابی کیلئے د عا کی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔

9/28/2024 10:22:40 AM