Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلاول زرداری نے سابق صدرپرویز مشرف کو دل کادورہ پڑنے کی خبر پرجو تضحیک آمیزتبصرہ کیاہے وہ بہت افسوسناک ہے۔محمدانور


بلاول زرداری نے سابق صدرپرویز مشرف کو دل کادورہ پڑنے کی خبر پرجو تضحیک آمیزتبصرہ کیاہے وہ بہت افسوسناک ہے۔محمدانور
 Posted on: 1/2/2014 1
بلاول زرداری یہ نہ بھولیں کہ ان کے والد نے عدالت میں پیش ہونے سے بچنے کیلئے Dementiaیعنی پاگل پن کے سرٹیفکیٹس، سوئس عدالت میں پیش کردیئے تھے
لندن ۔۔۔2 دسمبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئررکن محمدانورنے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے سرپرست بلاول زرداری نے سابق صدرپرویز مشرف کو دل کادورہ پڑنے کی خبر پر جوتضحیک آمیزتبصرہ کیاہے وہ بہت افسوسناک ہے اور اس پر ہرذی شعور پاکستانی کوشدیدصدمہ پہنچا ہے۔انہوں نے کہاکہ جنرل پرویز مشرف کوبزدلی کاطعنہ دینے سے پہلے بلاول زرداری یہ نہ بھولیں کہ سوئس عدالتوں میں مقدمات سے ان کے والد اس قدرخوف وہراس کا شکارہوگئے تھے کہ انہوں نے عدالت میں پیش ہونے سے بچنے کیلئے Dementiaیعنی پاگل پن کے سرٹیفکیٹس، سوئس عدالت میں پیش کردیئے تھے اوران سرٹیفکیٹس کوعدالت میں حاضری سے استثناء کے عذرکے طورپر پیش کرتے رہے۔ محمدانور نے کہاکہ میں غروروتمکنت کاشکاربلاول زرداری کومشور ہ دوں گاکہ وہ کسی کے رویہ اورکردار پر کیچڑاچھالنے سے پہلے اورا پنے اہل خانہ کے کردارپر نظرڈالیں تویہ ان کے حق میں بہترہوگا۔

9/28/2024 10:21:51 AM