Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ماڑی پور میں گینگ وار کے دہشت گردوں نے ایک خاندان کی دو خواتین سے اجتماعی زیادتی، ان کے شوہر اور کم سن بیٹوں کو سفاکانہ طریقے سے قتل کرکے درندگی کو بھی شرما دیا ہے، اراکین قومی اسمبلی ایم کیوایم


ماڑی پور میں گینگ وار کے دہشت گردوں نے ایک خاندان کی دو خواتین سے اجتماعی زیادتی، ان کے شوہر اور کم سن بیٹوں کو سفاکانہ طریقے سے قتل کرکے درندگی کو بھی شرما دیا ہے، اراکین قومی اسمبلی ایم کیوایم
 Posted on: 12/31/2013
ماڑی پور میں گینگ وار کے دہشت گردوں نے ایک خاندان کی دو خواتین سے اجتماعی زیادتی، ان کے شوہر اور کم سن بیٹوں کو سفاکانہ طریقے سے قتل کرکے درندگی کو بھی شرما دیا ہے، اراکین قومی اسمبلی ایم کیوایم 
بھیانک واقعہ نے دورِ جہالیت کی یاد تازہ کردی ہے، ایم کیوایم اراکین قومی اسمبلی
انسانیت کی بھلائی، جرائم کے خاتمے اور شہر میں امن کے قیام کیلئے گینگ وار کے سفاک دہشت گردوں کی سرپرستی کا سلسلہ ختم اور ان کے ٹھکانوں کا فی الفور خاتمہ کیا جائے، اراکین قومی اسمبلی 
کراچی ۔۔۔31، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین قومی اسمبلی نے ماڑی پور میں گینگ وار کے سفاک دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک ہی خاندان کی دو خواتین سے اجتماعی زیادتی، ان کے شوہر اور دو کم سن بیٹوں سمیت 4،افراد کے وحشیانہ قتل کے لرزہ خیز واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعہ کو ہر دردمند دل رکھنے والے اور امن ، انسانیت پسنداور مہذب عوام اور حکومت کیلئے لمحہ فکریہ قرار دیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ گینگ وار کے دہشت گردوں نے ایک ہی خاندان کے والدین،بچیوں اور بچوں کے ساتھ جس درندگی کا مظاہرہ کیا اور بہیمانہ طریقے سے اجتماعی زیادتی اور قتل کا نشانہ بنایااورتین ماہ کی حاملہ خاتون منیزہ کی اجتماعی آبروریزی کے بعدان کے پیٹ میں گولی مارکران کے حمل کوضائع کیا اس نے درندگی کو بھی نہ صرف شرما دیا ہے بلکہ اس بھیانک واقعہ نے دورِ جہالیت کی یاد تازہ کردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ بھتہ خورگینگ وار کے دہشت گرد انسانیت سے عاری ہیں اور ایسے درندہ صفت دہشت گرد شہرمیں ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود نہ صرف آزاد ہیں بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے حیرت انگیز طور پر اوجھل بھی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے سب سے بڑے صنعتی ، تجارتی اور معاشی شہر میں گینگ وار کے دہشت گردوں کا ایک ہی خاندان کی خواتین سے اجتماعی زیادتی اور انہیں سفاکانہ طریقے سے قتل کرنے کے واقعہ سے واضح ہوگیا ہے کہ اب گینگ وار کے دہشت گردوں کو حاصل سرپرستی کا سلسلہ فی الفور بند کیاجائے اور انسانیت کی بھلائی ، جرائم کے خاتمے اور شہر میں امن کے قیام کیلئے گینگ وار کے سفاک دہشت گردوں اور ان کے ٹھکانوں کا فی الفور خاتمہ کیاجائے ۔انہوں نے گینگ وار کے دہشت گردوں کے ہاتھوں اجتماعی زیادتی اور درندگی اورسفاکیت سے قتل کئے جانے والے ایک ہی خاندان کے افراد کے بلند درجات اور سوگوار لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔ اراکین قومی اسمبلی نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا کہ ماڑی پوری میں ایک ہی خاندان کی دو خواتین سے اجتماعی زیادتی ، ان کے شوہر اور دو کم سن بیٹوں سمیت 4افراد کے سفاکانہ قتل میں ملوث ایک ایک دہشت گرد فی الفور گرفتار کیاجائے اور انہیں عبرتناک سزا دی جائے ۔ 

9/28/2024 10:19:55 AM