Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صرف اور صرف جنرل پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانا سراسر غیر آئینی اقدام، کھلی ناانصافی اور ظلم ہے۔ الطاف حسین


صرف اور صرف جنرل پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانا سراسر غیر آئینی اقدام، کھلی ناانصافی اور ظلم ہے۔ الطاف حسین
 Posted on: 12/31/2013
صرف اور صرف جنرل پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانا سراسر غیر آئینی اقدام، کھلی ناانصافی اور ظلم ہے۔ الطاف حسین
اگر غداری کا مقدمہ چلانا ہے تو ہر اس فرد پر چلایا جائے جس نے جنرل پرویز مشرف کا بالواسطہ یا بلاواسطہ یا کھلے یا در پردہ ساتھ دیا خواہ وہ سیاسی یا مذہبی رہنما ہوں، جرنیل ہوں، ججز ہوں،کوئی ادارہ ہو یا ادارے ہوں
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلیفون پر گفتگو
سابق صدر پرویز مشرف پر غداری کے مقدمہ کے حوالے سے چوہدری شجاعت حسین کے گزشتہ روز کے بیان کا خیرمقدم
یہ بات افسوسناک ہے کہ آج ساری خرابیوں کا ذمہ دار جنرل پرویز مشرف کو قرار دیا جارہا ہے اور انہیں انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ الطاف حسین
انصاف کا تقاضہ تو یہ ہے کہ مقدمہ صرف ایک آدمی پر نہ چلایا جائے اور اسے انتقام اور تعصب کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے
پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ کے پس پردہ متعصبانہ اور زہریلی ذہنیت بھی کار فرما ہے۔ الطاف حسین
لوگ احسان فراموشی کا مظاہرہ کرتے ہیں، جن سے وزارتیں اور مراعات لیتے ہیں انہی سے بے وفائی کرتے ہیں اور انہیں مغلظات دیتے ہیں۔الطاف حسین
بدقسمتی سے آج چاروں طرف منافقت اور نفرت و تعصب ہے اور اسی نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین
لندن۔۔۔۔31دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ صرف اور صرف سابق صدر جنرل پرویزمشرف کو آئسولیٹ کرکے ان پر غداری کا مقدمہ چلانا سراسر غیرآئینی اقدام ،کھلی ناانصافی اورظلم ہے اوراس کے پس پردہ متعصبانہ اورزہریلی ذہنیت بھی کارفرماہے، اگر غداری کا مقدمہ چلاناہے تو ہراس فرد پر چلایا جائے جس نے جنرل پرویز مشرف کا بالواسطہ یا بلاواسطہ یا کھلے یا درپردہ overtly) یا covertly (ساتھ ساتھ دیا خواہ وہ سیاسی یا مذہبی رہنما ہوں، جرنیل ہوں، ججز ہوں، کوئی ادارہ ہو یا ادارے ہوں۔ انہوں نے یہ بات مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے سابق صدر پرویز مشرف پرغداری کے مقدمہ کے حوالے سے چوہدری شجاعت حسین کے گزشتہ روز کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان سے کہا کہ آپ نے جرات وہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سچ بیان کیا ہے جس پر ہم آپ کو شاباش پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر لوگوں کو بھی منافقت اور احسان فراموشی کرنے کے بجائے سچ بولنا چاہیے اور سچ کا ساتھ دینا چاہیے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ لوگ احسان فراموشی کا مظاہرہ کرتے ہیں، کل تک جنہیں سجدہ کرتے ہیں، جن سے وزارتیں اور مراعات لیتے ہیں انہی سے بے وفائی کرتے ہیں اورانہیں مغلظات دیتے ہیں۔ انہوں نے چوہدری شجاعت حسین سے کہا کہ آپ نے کھل کر سچ بیان کرکے ثابت کیا کہ آج بھی باضمیر لوگ موجود ہیں۔ جناب الطا ف حسین نے چوہدری شجاعت حسین کی اس بات سے مکمل اتفاق کیاکہ صرف اور صرف جنرل پرویز مشرف پر مقدمہ چلانا غلط ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ آج ساری خرابیوں کا ذمہ دارجنرل پرویز مشرف کو قرار دیا جارہا ہے اورانہیں انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کا تقاضہ تو یہ ہے کہ مقدمہ صرف ایک آدمی پر نہ چلایا جائے اوراسے انتقام اورتعصب کی بھینٹ نہ چڑھایاجائے۔ہمیں نفرت وتعصب اورظلم وزیادتی سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اسی عمل نے ملک کو توڑ ڈالا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے جناب الطا ف حسین کے خیالات سے مکمل اتفاق کیا اور کہا کہ بدقسمتی سے آج چاروں طرف منافقت اور نفرت وتعصب ہے اوراسی نے ملک کوتباہ کردیاہے ۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت بھی دریافت کی اورنیک جذبات کا اظہار کیا۔

9/28/2024 10:24:34 AM