Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست رکن سندھ اسمبلی ارشد ووہرا کی گاڑ ی پر دہشت گردوں کے دستی بم سے حملے پر الطاف حسین کااظہار مذمت


حق پرست رکن سندھ اسمبلی ارشد ووہرا کی گاڑ ی پر دہشت گردوں کے دستی بم سے حملے پر الطاف حسین کااظہار مذمت
 Posted on: 12/31/2013
حق پرست رکن سندھ اسمبلی ارشد ووہرا کی گاڑ ی پر دہشت گردوں کے دستی بم سے حملے پر الطاف حسین کااظہار مذمت 
ارشد ووہرا کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ بزدلانہ اور بلدیاتی انتخابات کے موقع پر خوف و ہراس پھیلانے کی مذموم کارروائی ہے ، الطاف حسین 
ایم کیوایم نے کل سے اپنی بلدیاتی انتخابی مہم کا آغاز کیا اور 24گھنٹے کے دوران ہی دہشت گردوں نے ارشد ووہرا کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کردیا، الطاف حسین 
وزیراعظم ، وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ سندھ ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کریں ، الطاف حسین 
لندن ۔۔۔31، دسمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی ارشد ووہرا کی گاڑی پر دہشت گردوں کے دستی بم سے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے بزدلانہ اور بلدیاتی انتخابات کے موقع پر خوف و ہراس پھیلانے کی مذموم کارروائی قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود ارشدووہرا کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ یہ ثابت کرنے کیلئے کافی ہے کہ شہر میں امن کے دشمن دہشت گرد اب بھی قانو ن کی گرفت سے محفو ظ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے کل 30دسمبر سے اپنی بلدیاتی انتخابی مہم کا آغاز کیا اور 24گھنٹے کے دوران ہی دہشت گردوں نے حق پرست رکن سندھ اسمبلی ارشد ووہرا کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کردیاجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثا رعلی خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ حق پرست رکن سندھ اسمبلی ارشد ووہرا کی گاڑی پر دستی بم سے حملے میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔

9/28/2024 10:21:27 AM