Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ممتاز شیعہ رہنماء مرزا یوسف حسین کی گاڑی پر فائرنگ اور واقعے میں دو افراد کی ہلاکت پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


ممتاز شیعہ رہنماء مرزا یوسف حسین کی گاڑی پر فائرنگ اور واقعے میں دو افراد کی ہلاکت پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 12/28/2013
ممتاز شیعہ رہنماء مرزا یوسف حسین کی گاڑی پر فائرنگ اور واقعے میں دو افراد کی ہلاکت پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
پولیس اہلکار اور ذاتی محافظ کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
فائرنگ کے واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ حکومت سندھ سے مطالبہ
کراچی۔۔۔28دسمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی جانب سے گلستان جوہر میں ممتاز شیعہ رہنماء مرزا یوسف حسین کی گاڑی پر فائرنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ میں ایک پولیس اہلکار اور ذاتی محافظ کے جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اوافسوس کا ظہار کیا ہے اور واقعہ کو شہر کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی گھناؤنی سازش قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایک سوچھی سمجھی سازش کے تحت ایک مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ مرزایوسف حسین کی گاڑی پر فائرنگ کا نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کے گرفتا رکرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ 

9/28/2024 10:23:18 AM