Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی سیکٹرکے کارکن محمد شمیم کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار افسوس


ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی سیکٹرکے کارکن محمد شمیم کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
 Posted on: 12/27/2013
ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی سیکٹرکے کارکن محمد شمیم کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن:۔۔۔27، دسمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حرکت قلب بندہوجانے کے باعث ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی سیکٹرکے کارکن محمدشمیم کے اچانک انتقال پرگہرے رنج وغم اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے محمد شمیم مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ محمدشمیم کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگوار لواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔(آمین)
علاوہ ازیں شاہ فیصل کالونی سیکٹریونٹ107کے کارکن47سالہ محمدشمیم ولدسیدحسین شادی شدہ تھے اورانہوں نے سوگواران میں بیوہ،تین بیٹے اوردو بیٹاں چھوڑی ہیں۔ محمد شمیم مرحوم کوسینکڑوں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان کالونی گیٹ قبرستان شاہ فیصل کالونی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجدنورچورنگی شاہ فیصل کالونی نمبر3میں اداکی گئی ،نمازجنازہ اورتدفین میں حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،شاہ فیصل کالونی سیکٹر کمیٹی کے ارکان،یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران، کارکنان، ہمدردوں اورمرحوم کے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

9/28/2024 10:21:15 AM