Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی ،حیدرآبادسمیت ملک بھرمیں گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی ختم کرکے گیس پریشر مزید بڑھایاجائے ، ارکان سندھ اسمبلی ایم کیوایم


کراچی ،حیدرآبادسمیت ملک بھرمیں گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی ختم کرکے گیس پریشر مزید بڑھایاجائے ، ارکان سندھ اسمبلی ایم کیوایم
 Posted on: 12/27/2013
کراچی ،حیدرآبادسمیت ملک بھرمیں گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی ختم کرکے گیس پریشر مزید بڑھایاجائے ، ارکان سندھ اسمبلی ایم کیوایم 
گھروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر کمی کے سبب تمام طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادسمیت باالخصوص خواتین کے روز مرہ کے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں، ارکان سندھ اسمبلی 
گیس کی معطلی سے لوگوں کے گھریلو بجٹ میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی 
وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ گیس لوڈشیڈنگ اور پریشر کمی کا عذاب سے عوام کو فی الفور نجات دلائیں 
حق پرست ارکان سندھ اسمبلی کا گھریلو صارفین کیلئے گیس کی لوڈشیڈنگ او رپریشر کی کمی پر اظہار تشویش 
کراچی ۔۔۔27، دسمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان سندھ اسمبلی نے کراچی ،حیدرآبادسمیت ملک بھرمیں گھریلو صارفین کیلئے سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کے باعث گھریلو صارفین کو لاحق شدید مشکلات اور پریشانیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ ، پانی کی عدم فراہمی ، بے روزگاری سمیت دیگر بنیادی مسائل جھیل رہے ہیں اور اب شہر میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر کی کمی نے شہریوں کو مزید عذاب میں مبتلا کردیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گھروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر کمی کے سبب تمام طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اورباالخصوص خواتین کے روز مرہ کے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں جبکہ عوام کے گھریلو بجٹ میں بے پنہاں اضافہ ہوگیا ہے اور وہ لکڑی ، کوئلہ اور مٹی کا تیل استعمال کررہے ہیں جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شہری عوام مزید نصف صدی پیچھے چلے گئے ہیں۔ حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے وزیراعظم نواز شریف ،وفاقی وزیرپیٹرولیم وقدرتی وسائل اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کراچی سمیت ملک بھرکے گھریلو صارفین پر سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کا عذاب مسلط کرنے کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر کی کمی کا ظالمانہ اقدام ختم کراکر گیس کے پریشر مزید بڑھایاجائے ۔

9/28/2024 10:19:32 AM