ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے رکن، سابق حق پرست کونسلر اورسینئرکارکن سید وحیدالحسن رضوی(چچا وحید) کے انتقال رابطہ کمیٹی اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔۔26دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے رکن، سابق حق پرست کونسلر اورسینئرکارکن سید وحیدالحسن رضوی(چچا وحید) کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کہ کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سو گوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔(آمین)
علازیں ایم کیوایم علماء کمیٹی نے ایم کیوایم کی علماء کمیٹی کے رکن، سابق حق پرست کونسلر اورسینئرکارکن سیدوحیدالحسن رضوی(چچا وحید) کے انتقال پر افسوس اظہار کر تے ہوئے سو گوار لواحقین کو صبر کی تلقین ۔