Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پی آئی اے کے تمام ملازمین کو ادارے کی بقاء اور ترقی کیلئے دن رات انتھک محنت سے کام کرنا پڑے گا،حیدر عباس رضوی


پی آئی اے کے تمام ملازمین کو ادارے کی بقاء اور ترقی کیلئے دن رات انتھک محنت سے کام کرنا پڑے گا،حیدر عباس رضوی
 Posted on: 12/26/2013
پی آئی اے کے تمام ملازمین کو ادارے کی بقاء اور ترقی کیلئے دن رات انتھک محنت سے کام کرنا پڑے گا،حیدر عباس رضوی 
الائنس آف فرینڈ ز پینل کے عہدیداران کی نائن زیرو آمدکے موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار
کراچی:۔۔۔26؍دسمبر2013ء
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن(پی آئی اے)میں سینئر اسٹاف آفیسر ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اشترا ک سے نامزد کردہ پینل الائنس آف فرینڈز نے کلین سوئپ کرکے پی آئی اے میں بھرپور کامیابی حاصل کرلی ہے۔علاوہ ازیں کامیاب پینل الائنس آف فرینڈزکے مرکزی عہدیداران جنرل سیکریٹری صفدرانجم اورسینئر نائب صدر نیئر احمد جیلانی کے ہمراہ نومنتخب عہدیداران نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اراکین حیدر عباس رضوی ،عامرخان اور عادل خان سے ملاقات کی ۔اس موقع پرحیدرعباس رضوی نے کہا کہ پی آئی اے ایک قومی ادارہ ہے جو دنیابھر میں پاکستان کی نشانی کے طورپر جانا پہچانا جاتا ہے۔انہوں نے الائنس آف فرینڈ ز کے تمام عہدیداران کوقائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکبادی اورکہاکہ ایم کیوایم بلاامتیازرنگ ونسل خدمت پریقین رکھتی ہے اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کابھی یہی درس ہے۔انہوں نے عہدیداران کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ادارے کے ملازمین نے آپ پراعتمادکااظہارکیاہے اوراب آپ بھی بلاامتیازرنگ و نسل ادارے کے تمام ملازمین کے حقوق اوران کے مسائل کے حل کیلئے نہ صرف آوازبلندکریں بلکہ ادارے کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ ادارہ مضبو ط ومستحکم ہوکر پاکستان کی معاشی حالت بہترکرداراداکرسکے۔اس موقع پر انچارج لیبرڈویژن کاظم رضااور جوائنٹ انچارجز بھی موجود تھے ۔ بعدازاں انچارج لیبرڈویژن کاظم رضا نے الائنس آف فرینڈز کے عہدیداران کودل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور کہا کہ انشاء اللہ ہم سب اس اتحاد کو قائم رکھتے ہوئے بھرپور عزم و حوصلے سے ادارے اور ملازمین کی بہتر ی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔



9/28/2024 10:21:54 AM