Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلوچستان سے آئے ہوئے یوتھ فورم اورریسرچ اینڈسیکورٹی اسٹیٹس کے مشترکہ وفدکی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات


بلوچستان سے آئے ہوئے یوتھ فورم اورریسرچ اینڈسیکورٹی اسٹیٹس کے مشترکہ وفدکی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات
 Posted on: 12/26/2013
بلوچستان سے آئے ہوئے یوتھ فورم اورریسرچ اینڈسیکورٹی اسٹیٹس کے مشترکہ وفدکی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی سے ملاقات
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال،امن وامان،بلوچستان میں طلبہ کودرپیش مسائل اوردہشت گردی سمیت مسئلہ بلوچستان پرتفصیلی بات چیت
ایم کیوایم واحدجماعت ہے جس نے اقتدارمیں رہ کراوراقتدارسے باہررہ کربھی ہمیشہ حق وسچ کاساتھ دیا،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
قائدتحریک جناب الطاف حسین نے بلوچ قوم پرہونیوالے ظلم و ستم اوران کے ساتھ جاری ناانصافیوں کیخلاف بھرپورآوازاحتجاج بلندکیا
اور مسئلہ بلوچستان کے حل کیلئے ایک قدم آگے بڑھ کرحکمرانوں کو اپنی تجاویزپیش کی
22سال سے بیرون ملک رہنے کے باوجودجناب الطاف حسین نے جس طرح خودکوملک وقوم سے روحانی طورپر جوڑے رکھاان کی محبت کامنہ بولتاثبوت ہے،وفدکے ارکان کی رابطہ کمیٹی سے گفتگو 
کراچی:۔۔۔26؍دسمبر2013ء
سینٹرل ریسرچ اینڈسیکورٹی اسٹیٹس کے ایگزیکٹوڈائریکٹرامتیازگل کی سربراہی میں بلوچستان سے کراچی آئے ہوئے بلوچستان یوتھ فورم اورسینٹرل ریسرچ اینڈسیکورٹی اسٹیٹس کے مشترکہ وفدکے ارکان نے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزنائن زیروعزیز آباد کا دورہ کیااورایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹرمحمدفاروق ستار،محمدواسع جلیل اورچیئرمین اے پی ایم ایس اوعبدالواہاب ودیگراراکین سے خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ملاقات کی ۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال ، امن وامان،بلوچستان میں طلبہ وطالبات کودرپیش مسائل اوردہشت گردی سمیت مسئلہ بلوچستان پرتفصیلی بات چیت ہوئی۔بلوچستان سے آنیوالے وفد میں بلوچستان کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات شامل تھے جنہوں نے رابطہ کمیٹی کے ارکان سے مختلف سوالات بھی کیے ۔اس موقع پر ڈاکٹرمحمد فاروق ستارنے وفدکے ارکان کومتحدہ قومی موومنٹ کی35سالہ تاریخ اور عملی جدوجہدسے آگاہ کیا اوربتایاکہ ایم کیوایم واحدجماعت ہے جس نے اقتدارمیں رہ کراور اقتدارسے باہررہ کربھی ہمیشہ حق وسچ کاساتھ دیااوراس کی پاداش میں ایم کیوایم کوہر دورمیں ظلم وستم کانشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مسئلے پرایم کیوایم آج بھی اپنے موقف پرقائم ہے اورچاہتی ہے کہ بلوچستان کے مسائل کاواحدحل مذاکرات کے ذریعے کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطاف حسین نے بلوچ قوم پر ہونیوالے ظلم و ستم اوران کے ساتھ جاری ناانصافیوں کیخلاف بھرپورآوازاحتجاج بلندکیااور مسئلہ بلوچستان کے حل کیلئے ایک قدم آگے بڑھ کرحکمرانوں کو اپنی تجاویزپیش کی۔ ڈاکٹر محمدفاروق ستارنے وفدکی نائن زیروآمدکاخیرمقدم کیااور انہیں قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے خوش آمدید کہا۔وفدنے اورقائدتحریک الطاف حسین کی 35سالہ جدوجہدکی تعریف کی اور بلوچستان کے حوالے سے ایم کیوایم کی پالیسیوں کوسراہتے ہوئے کہاکہ گذشتہ22سال سے بیرون ملک رہنے کے باوجود جناب الطاف حسین جس طرح روحانی طورپرہمہ وقت اپنے عوام کے درمیان ہیں اورملکی صورتحال پرنظررکھے ہیں وہ ان کی ملک وقوم سے محبت کامنہ بولتا ثبوت ہے۔اس موقع پروفدکے ارکان میں قائدتحریک جناب الطاف حسین کی ابتدائی تحریکی جدوجہدپرمبنی کتاب’’سفرزندگی‘‘اورفلسفہِ محبت سمیت قائدتحریک کے خطابات اورایم کیو ایم کے تنظیمی لٹریچرپرمشتمل کتابچے کے تحائف تقسیم کیے گئے۔ بعدازاں نمائندہ وفدکوقائدتحریک الطاف حسین کی رہائشگاہ العمروف نائن زیرواورتنظیمی دفاترکادورہ بھی کرایا گیا جس کو وفد نے سراہااورایم کیوایم کے کام کرنے کے اندازاورمثالی نظٓم کی تعریف کی۔

9/28/2024 10:25:10 AM