Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین ہی تمام اقلیتوں کے حقوق کی علامت ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


قائد تحریک الطاف حسین ہی تمام اقلیتوں کے حقوق کی علامت ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 12/25/2013
قائد تحریک الطاف حسین ہی تمام اقلیتوں کے حقوق کی علامت ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز ’’نائن زیرو‘‘ پر کرسمس کی تقریب سے خطاب
کراچی : ۔۔۔۔25 دسمبر 2013
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ بلاشبہ قائد تحریک الطاف حسین ہی تمام اقلیتوں کے حقوق کی علامت ہیں جوپاکستان میں بسنے والے تمام لوگوں کو برابر کا شہری سمجھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 25دسمبرکی شب ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف’’نائن زیرو‘‘پرایم کیوایم کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب میں کرسچن برادری نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی جن میں خواتین اوربچوں کی تعداد نمایاں تھی، اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سیدحیدرعباس رضوی ، امین الحق، احمد سلیم صدیقی ،سیف یارخان،اسلم آفریدی،پاسٹرجاویدانور اوراقلیتی امورکمیٹی کے اراکین کے علاوہ دیگربھی موجودتھے ۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان میں راواداری کی قحط سالی ہے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی سیاست پاکستان میں گھٹن زدہ ماحول میں تازہ ہواجھونکے مانندہے جس نے ملک کے ایوانوں میں ہلچل مچادی ہے۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک جناب الطا ف حسین نے مخالفین کی پرواکیے بغیرتمام اقلیتی کمیونٹیز کوجو کمزورہیں نہ صرف ان کے جائزحقوق کی بات کی بلکہ ان کے حقوق کومنوانے کیلئے ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے ایوانوں میں آوازبھی بلندکی۔ انہوں نے کرسچن برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین وہ واحد لیڈرہیں جواقلیتوں کوبھی برابرکاشہری سمجھتے ہیں اوران کایہ گھر نائن زیرواورنائن زیروکی یہ گلی آنے والے وقت میں نہ صرف اقلیتیوں کے حقوق کی علامت بن کرابھریں گے بلکہ یہی سے وہ جدوجہدشروع کی گئی جوپاکستان میں بسنے والے تمام لوگوں کو برابر کا شہری بنواکردم لے گی ۔ تقریب سے شعبہ اقلیتی امورکمیٹی جوائنٹ انچارج منور لعل اورپطرس یوسف،پاسٹرامجدگل نے بھی خطاب کیااورنائن زیرو پر کرسمس کی منعقدہ تقریب میں شرکت کرنے پر تمام شرکاء کاقائدتحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے تہہ دل سے شکریہ اداکیا۔
علاوہ ازیں ایم کیوایم کے زیراہتمام ہرسال کی طرح امسال بھی متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطا ف حسین کی رہائشگاہ المعروف ’’نائن زیرو‘‘عزیزآباد میں کرسمس کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں کرسمس کیک کاٹاگیااوربچوں اوربچیوں میں قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے کرسمس کے تحائف تقسیم کیے گئے۔تقریب میں کرسچن برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین، بزرگ،نوجوانوں اوربچوں نے بہت بڑ ی تعدادمیں شرکت کی ۔اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خطاب کیااورکرسچن برادری کوکرسمس کی مبارکباددی۔نائن زیروپرکرسمس کی تقریب کے سلسلے میں ایم کیو ایم کی جانب سے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے تھے اوراس سلسلے میں نائن زیروپرکرسمس ٹری بنایاگیاتھاجبکہ نائن زیرو سمیت اطراف کی عمارتوں اور گلیوں کوبرقی قمقموں،رنگ برنگی جھالروں اورغباروں سے انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا ، کرسمس تقریب میں مختلف فنکاروں نے اپنے فن کامظاہرہ کیااور شرکاء کومحظوظ کیا۔اس موقع پرملک کی بقاء وسلامتی ، دہشت گردی کے خاتمے،قیام امن وامان،مذہبی ہم آہنگی و راواداری سمیت قائدتحریک الطا ف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئی۔

9/28/2024 10:22:14 AM