Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ کے عوام سیاہ بلدیاتی قانون کو مسترد کرچکے ہیں اور اس کے خلاف ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ومنظم ہوکر صدائے احتجاج بلند کررہے ہیں، اشفاق منگی


سندھ کے عوام سیاہ بلدیاتی قانون کو مسترد کرچکے ہیں اور اس کے خلاف ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ومنظم ہوکر صدائے احتجاج بلند کررہے ہیں، اشفاق منگی
 Posted on: 12/25/2013
سندھ کے عوام سیاہ بلدیاتی قانون کو مسترد کرچکے ہیں اور اس کے خلاف ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ومنظم ہوکر صدائے احتجاج بلند کررہے ہیں، اشفاق منگی
دھونس ، دھاندلی ، جھوٹ بول کر بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں گے تو ایم کیوایم ہی نہیں اس ڈرامے کو سب جماعتیں مسترد کردیں گے، خواجہ اظہار الحسن 
ایم کیوایم ، ن لیگ ، فنکشنل لیگ اور دیگر جماعتیں غیر قانونی بلدیاتی نظام کو مسترد کرچکی ہیں ، ہیر سوہو 
حکومت سندھ نے اپنے مفادات کیلئے بلدیاتی نظام کو بار بار پامال کرکے جمہوریت کا چہری مسخ کردیا ، فرخ اعظم 
بلدیاتی اداروں پر غیر قانونی طریقے سے حکومت سندھ قبضے کی سیاست کررہی ہے، اسلم بلوچ
ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے خلاف ملیر پریس کلب کے باہر منعقدہ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب 
احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں الطاف حسین کی تصاویر ،ایم کیوایم کے پرچم اور سیاہ بلدیاتی نظام کے خلاف پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے 
’’نہ کھپے نہ کھپے کالا قانون نہ کھپے ‘‘’’نہیں چلے نہیں چلے گی غنڈہ گردی نہیں چلے گی ‘‘شرکاء کے پرجوش نعرے 
کراچی ۔۔۔25، دسمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیراہتمام بدھ کی شام ملیر پریس کلب کے باہر حکومت سندھ کے ’’سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء ‘‘ کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرے میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی ، سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن ، رکن سندھ اسمبلی محترمہ ہیر سوہو ، کراچی مجافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج اسلم بلوچ اور ایم کیوایم بن قاسم سیکٹر کے انچارج نوشاد قائم خانی نے خطاب کیا ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں قائد تحریک الطاف حسین کی تصاویر ،ایم کیوایم کے پرچم اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، پلے کارڈز پر ’’کراچی دشمنی بند کرو ‘‘’’شہری اور دیہی کی بنیاد پر جبری حلقہ بندیاں کھلی غنڈہ گردی ہے ‘‘’’سندھ کے شہری مینڈیٹ پر ڈاکا نامنظور ، نامنظور ‘‘’’موجودہ حلقہ بندیاں سندھ کے شہری علاقوں میں احساس محرومی کو جنم دے گی ‘‘’’سندھ میں غیر قانونی حلقہ بندیاں حکومت سندھکی بدنیتی کا ثبوت ہیں ‘‘اور سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے خلاف دیگر نعرے ، مطالبات اور کلمات جلی حروف میں تحریر تھے ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء پرجوش انداز میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے خلاف ’’نہ کھپے نہ کھپے کالا قانون نہ کھپے ‘‘’’نہیں چلے نہیں چلے گی غنڈہ گردی نہیں چلے گی ‘‘’’نعرہ الطاف ، جئے الطاف ‘‘’’نعرہ متحدہ،جئے متحدہ ‘‘سمیت دیگرفلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پرملیرپریس کلب کے صدر اور عہدیداران بھی موجود تھے۔
احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور حکومت سندھ آج سندھ میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے سیاہ قانون کے ذریعے سندھ کے شہری اور دیہی عوام کو تقسیم کررہی ہے لیکن قوم پرست جماعتیں اور ان کے رہنما اب خاموش ہیں ، پیپلزپارٹی کراچی ، حیدرآباد اور شہری علاقوں کو اون کرنے کیلئے تیار نہیں اور میئر کے مزاحقہ خیز دعوے کررہی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ سندھ 

۲
کے عوام سیاہ بلدیاتی قانون کو مسترد کرچکے ہیں اور اس کے خلاف ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ومنظم ہوکر صدائے احتجاج بلند کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی تاریخ اور عوام سندھ کے ساتھ غداری کرنیوالوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی اور قاء تحریک الطاف حسین کی قیادت میں ہم کراچی سے لیکر کشمور تک خدمت کریں گے اور ہم کراچی کو سندھ سے کبھی الگ نہیں کرنے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہوش کے ناخن لے ،رات کے اندھیرے میں آرڈی نینس پاس کرکے عوام کو بیوقوف بنایاجارہا ہے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013کو ایم کیوایم نہیں مانتی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارتی سندھ میں منصفانہ بلدیاتی انتخابات نہیں چاہتی اور سیاہ بلدیاتی نظام کے ذریعے ایم کیوایم کو بائیکاٹ پر مجبور کرنا چاہتی ہے ۔ پیپلزپارٹی کی بھول ہے کہ ایم کیوایم بائیکاٹ کرے گی ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات میں شہروں سے ہی نہیں بلکہ دیہات میں بھی کامیاب ہوگی ۔ 
سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ہمارے حکمراں دوست یہ سمجھتے ہیں اور یہ بات کہہ رہے ہیں کہ متحدہ قومی موومنٹ کالے بلدیاتی نظام پر ان کی جو مخالفت کررہی ہے وہ بلاوجہ کررہی ہے ، مسئلہ مخالفت کا نہیں ہے ، پی پی کے دوستوں کو پتہ ہونا چاہئے کہ ایم کیوایم نے پانچ سال گزشتہ ادوار میں صرف مفاہمت کی پالیسی کیلئے دوستی نبھائی اور سگے بھائی کی طرح ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ دھونس ، دھاندلی ، جھوٹ بول کر بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں گے تو ایم کیوایم ہی نہیں اس ڈرامے کو سب جماعتیں مسترد کردیں گی اور اس ڈرامہ کیلئے کروڑوں اربوں روپے الیکشن کمیشن کے خرچ کروانا صوبے اور پاکستان کے ساتھ زیادتی ہے ۔ کراچی آپریشن کا ڈرامہ ہو، من مانی حلقہ بندیاں ہوں ہم کسی ناانصافی پر سر نہیں جھکائیں کوئی امن و امان اور آپریشن کے نام پر اس شہر اور صوبے کے بیٹے کے ساتھ زیادتی کرے گا تو وہ کسی ایک جماعت کے ساتھ نہیں بلکہ پورے صوبے کے ساتھ زیادتی کرے گی اور جب صوبے کے ساتھ زیادتی ہو گی تو صوبے کے فرزند ایک جگہ متحد ہوکر کھڑے ہوں گے ۔ 
حق پرست رکن سندھ اسمبلی ہیر اسماعیل سوہو نے کہا کہ کالے بلدیاتی نظام کے خلاف جہاں ایم کیوایم احتجاج کررہی ہے وہیں ن لیگ ، فنکشنل لیگ اور دیگر جماعتیں بھی غیر قانونی بلدیاتی نظام کو مسترد کرچکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نظام میں جمہوریت کا حسن موجود ہے اور سندھ حکومت نے صرف کراچی میں ہی نہیں پورے سندھ میں غیر قانونی حلقہ بندیاں کی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تین تین دن تک الیکشن کا رزلٹ روکنا الیکشن نہیں سلیکشن ہے،ایم کیوایم نے ہمیشہ ہر انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے اور آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھی ایم کیوایم سندھ حکومت کے تمام غیر قانونی ہتھکنڈوں کے باوجود بھر پور کامیابیاں حاصل کرے گی۔ 
کراچی مضافاتی کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم نے کہا کہ آج 25دسمبربانی پاکستان محمد علی جناح کا یوم پیدائش ہے اور اس دن مضافاتی علاقوں کے لوگ سندھ میں سیاہ بلدیاتی قانون کے خلاف سراپا احتجاج صرف اس لئے کہ حکمرانوں نے اپنے گھناؤنے مفادات کیلئے بار بار پامال کیاہے اور جمہوریت کا چہرہ مسخ کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے موقع پرایم کیوایم سیاہ بلدیاتی قانون کے اقدام کے خلاف احتجاج کررہے ہیں کیونکہ ایم کیوایم ایسے کسی کالے قانون کو نہیں مانے گی جو سندھ کی عوام کو تقسیم کردے۔ 
کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ سندھ میں کالا بلدیاتی قانون اصل میں قبضے کی سازش ہے اگر حکومت سندھ یہ سمجھتی ہے کہ بلدیاتی نظام میں من مانی ، دھاندلی اور غنڈہ گردی کرکے شہری علاقوں پر قبضہ کرلے گی یہ اس کی خوش فہمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں پر حکومت سندھ غیر قانونی طریقے سے قبضے کی سیاست کررہی ہے ،ہم بلدیاتی اداروں پر قبضہ اور دادا گیری چلنے نہیں دیں گے ، حق پرست عوام قائد تحریک الطاف حسین کا ہاتھ مضبوط کررہے ہیں اور اب شہری اور دیہی سندھ کے نعرے لگیں گے ۔ 18، جنوری کو سندھ کے وڈیروں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے اور اس بلدیاتی نظام کو نیست و نابود کردیں گے ۔ 



9/28/2024 10:23:52 AM