Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں تین نوجوانوں کا ماورائے عدالت قتل قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی


کراچی میں تین نوجوانوں کا ماورائے عدالت قتل قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 12/25/2013
کراچی میں تین نوجوانوں کا ماورائے عدالت قتل قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی
جاوید اور نعمان علی کو چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا، ان کی گرفتاری کی خبریں اخبارات میں شائع ہوئی تھیں
نعمان علی کی گرفتاری پر ان کے اہل خانہ نے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی تھی
ماورائے عدالت قتل کے اس لرزہ خیز واقعہ نے 90 کی دہائی کے بھیانک واقعات کی تلخ یادیں تازہ کردی ہیں
چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی ماورائے عدالت قتل کے اس لرزہ خیز واقعہ کا فوری از خود نوٹس لیں
صدر ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار ماورائے عدالت قتل کے اس سفاکانہ واقعہ کی تحقیقات کرائیں اور جو سرکاری اہلکار بھی اس ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہوں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے
کراچی ۔۔۔24 دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں تین نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اخباری اطلاعات کے مطابق پیرکوگڈاپ سٹی تھانہ کی حدودمیں سپرہائی وے پر انصاری پل کے قریب تین تشددزدہ لاشیں ملی تھیں جنہیں سر پر گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ اخباری اطلاعات کے مطابق تینوں نوجوانوں کے ہاتھ اور پیر بندھے ہوئے تھے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان نوجوانوں کو وہاں زندہ حالت میں لایا گیا اور بعد میں انتہائی قریب سے سر میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ ان کے نام جاوید ولد دوست محمد، نعمان علی ولد طالب علی اور سلیم ہیں اوران کا تعلق قصبہ کالونی سے تھا۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جاوید اور نعمان علی کو چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا، ان کی گرفتاری کی خبریں اخبارات میں شائع ہوئی تھیں جبکہ نعمان علی کی گرفتاری پر ان کے اہل خانہ نے سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی تھی ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی میں ماورائے عدالت قتل کے اس لرزہ خیز واقعہ نے 90 کی دہائی کے ان بھیانک واقعات کی تلخ یادیں تازہ کردی ہیں جن میں ہزاروں مہاجرنوجوانوں کوبے رحمی سے ماورائے عدالت قتل کردیاگیاتھا اورآج تک ان واقعات کے ذمہ دارکسی ایک بھی مجرم کوسزادیناتودرکنار گرفتارتک نہیں کیاگیاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس لرزہ خیزواقعہ نے ایم کیوایم کے تمام لاپتہ کارکنوں اورہمدردوں کے اہل خانہ کی نیندیں اڑادی ہیں جن کے بچوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے کراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتارکیاہے اورجن میں سے درجنوں آج کئی ماہ گزرجانے کے باوجود لاپتہ ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی سے پرذوراپیل کی کہ وہ ماورائے عدالت قتل کے اس لرزہ خیزواقعہ کافوری ازخود نوٹس لیں اوراپنی نگرانی میں اس واقعہ کی تحقیقات کروائیں۔رابطہ کمیٹی نے صدرممنون حسین ، وزیراعظم نوازشریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار سے بھی مطالبہ کیاکہ وہ کراچی میں آئین وقانون کی پامالی اور ماورائے عدالت کے اس سفاکانہ واقعہ کی فوری تحقیقات کرائیں اور اس واقعہ میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی پرذوراپیل کی کہ وہ کراچی میں ہونے والے ماورائے عدالت قتل کے اس سنگین واقعہ کی مذمت کریں اورانسانی حقوق کے تحفظ کیلئے اپنی آواز بلند کریں تاکہ مستقبل میں بے گناہ افراد کی جانوں کوبچایا جاسکے ۔

9/28/2024 10:21:02 AM