Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بانی پاکستان قائد اعظم ؒ کے روشن خیال، اعتدال پسند اور جدید دنیا سے ہم آہنگ فلاحی اسلامی ریاست کے تصور کو انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے عفریت نے مسخ کردیا ہے، الطاف حسین


بانی پاکستان قائد اعظم ؒ کے روشن خیال، اعتدال پسند اور جدید دنیا سے ہم آہنگ فلاحی اسلامی ریاست کے تصور کو انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے عفریت نے مسخ کردیا ہے، الطاف حسین
 Posted on: 12/24/2013
بانی پاکستان قائد اعظم ؒ کے روشن خیال، اعتدال پسند اور جدید دنیا سے ہم آہنگ فلاحی اسلامی ریاست کے تصور کو انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے عفریت نے مسخ کردیا ہے، الطاف حسین 
ملک پر قابض 2 فیصد مراعات یافتہ طبقہ آج بھی قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے تصورات، افکار اور تعلیمات سے دور ہے، الطاف حسین
قائد اعظم کے افکار اور تعلیمات پر اصل روح کے مطابق عمل پیرا ہوئے بغیر ملک و قوم کو دہشت گردی سے نجات نہیں دلائی جاسکتی، الطاف حسین 
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر بیان
لندن۔۔۔24،دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے افکار اور تعلیمات پر اصل روح کے مطابق عمل پیرا ہوئے بغیر ملک و قوم کو دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے نجات نہیں دلائی جاسکتی ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا یوم پیدائش منایا جاتا ہے لیکن یہ امر انتہائی افسوس ناک اور دکھ کا باعث ہے کہ قیام پاکستان کو اتنے برس بیت گئے لیکن اب بھی ملک پر قابض 2فیصد مراعات یافتہ طبقہ آج بھی قائد اعظم محمد علی جناح کے تصورات ، افکار اور تعلیمات سے دور دکھائی دیتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان کو روشن خیال، اعتدال پسند اور جدید دنیا سے ہم آہنگ فلاحی اسلامی ریاست بنانا چاہتے جس کے تحت ملک میں اقلیتوں کو بھی برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل ہیں بلکہ انہیں اپنے مذاہب کے مطابق عبادت کرنے کا حق بھی دیا گیا ہے لیکن آج پاکستان میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے عفریت نے قائد اعظم ؒ کے روشن خیال، اعتدال پسند اور جدید دنیا سے ہم آہنگ فلاحی اسلامی ریاست کے تصور کو مسخ کردیا ہے جو ملک کے ارباب اختیار و اقتدار اور محب وطن عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے تصوارت کے مطابق ملک و قوم کی تشکیل چاہتی ہے اور اس مشن اور مقصدکے حصول تک اپنی حق پرستانہ جدوجہد جاری رکھے گی۔ 

9/28/2024 10:20:25 AM