Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر اورنگی ٹاؤن نمبر 10 اور سی بیریز پلازہ کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکوں پر الطاف حسین کا اظہار مذمت


حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر اورنگی ٹاؤن نمبر 10 اور سی بیریز پلازہ کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکوں پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 12/24/2013
حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر اورنگی ٹاؤن نمبر 10 اور سی بیریز پلازہ کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکوں پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
دہشت گرد فرقہ وارانہ فسادات کرا کر ملک و قوم کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، الطاف حسین 
تمام مسالک کے علمائے کرام اور عوام اپنے درمیان اتحاد کو برقرار رکھیں اور اشتعال انگیز واقعات پر آپس میں دست و گریباں ہونے کے بجائے دہشت گردوں اور ان کے مذموم عزائم کا متحد و منظم ہو کر مقابلہ کریں، الطاف حسین 
بم دھماکوں میں شہید افراد کے سوگوار لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا 
لندن۔۔۔24، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر اورنگی ٹاؤن نمبر 10اور سی بیریز پلازہ کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکوں کے نتیجے میں متعددافراد کے شہید اورمتعدد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے جلوسوں کی گزرگاہوں پر دہشت گردوں نے ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ فرقہ وارانہ فسادات کراکر ملک و قوم کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک نازک ترین صورتحال سے گزر رہا ہے ، دہشت گرد ملک کی سا لمیت کے درپے ہیں اور ایسی صورتحال میں کسی بھی دہشت گردی کے واقعہ پر تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور عوام اپنے درمیان اتحاد و بھائی چارے کی فضا برقرار رکھیں ، افواہوں پر کان نہ دھریں اور آپس میں دست وگریباں ہونے کے بجائے دہشت گردوں اور انکے مذموم عزائم کا متحد و منظم ہوکر مقابلہ کریں ۔انہوں نے بم دھماکوں نتیجے میں شہید افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے ان کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ اورنگی ٹاؤن نمبر 10اور سی بیریز پلازہ کے قریب حضرت امام حسینؓ کے جلوس کی گزرگاہوں پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکوں کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ 

9/28/2024 10:21:15 AM