Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کراچی میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی


سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کراچی میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 12/23/2013
سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کراچی میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا نوٹس لیا جائے، رابطہ کمیٹی
نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، سائیٹ، لائنز ایریا اور ڈیفنس سمیت مختلف علاقوں میں گیس کی سپلائی بند ہونے سے صارفین کھانا پکانے سے محروم ہیں
کراچی ۔۔۔23، دسمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سوئی سدرن سپلائی کمپنی کی جانب سے شہرکے مختلف علاقوں میں گھریلوصارفین کیلئے گیس کی فراہمی بندکرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس عمل کو کراچی کے شہریوں کے ساتھ ظلم وزیادتی قراردیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں گھریلوصارفین کوگیس کی فراہمی بند کرنے کانوٹس لیا جائے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے نارتھ ناظم ،ناظم آباد، سائیٹ، لائنزایریا اور ڈیفنس سمیت شہرکے مختلف علاقوں میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کی سپلائی بندکرنے کے عمل سے گھریلوصارفین کھانا پکانے سے محروم ہیں اورشدیدمشکلات کاشکارہیں اورسوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف احتجاج پر مجبور ہورہے ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے دوہرا معیار قائم کر رکھا ہے جوکراچی کے شہریوں کی گیس بند کرکے انہیں ظلم وزیادتی کا نشانہ بنارہی ہے اوران کے مشکلات میں اضافہ کررہی ہے۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف، وفاقی پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں گھریلو صارفین کیلئے گیس کی فراہمی کی بندش کانوٹس لیاجائے اورمعاملے کی تحقیقات کرکے ذمہ دار افراد کیخلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔

9/28/2024 10:20:05 AM