Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کے علاوہ ہماری زندگی میں کوئی دوسرا قائد نہیں بن سکتا، رکن رابطہ کمیٹی یوسف شاہوانی


جناب الطاف حسین کے علاوہ ہماری زندگی میں کوئی دوسرا قائد نہیں بن سکتا، رکن رابطہ کمیٹی یوسف شاہوانی
 Posted on: 12/22/2013
جناب الطاف حسین کے علاوہ ہماری زندگی میں کوئی دوسرا قائد نہیں بن سکتا، رکن رابطہ کمیٹی یوسف شاہوانی
ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام KBR سوسائٹی بفرزون میں واقع شاہ خالد بن عبد العزیز کالونی میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب 
کراچی :۔۔۔22، دسمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے کہا ہے کہ ہماری زندگی قائد تحریک جناب الطاف حسین کے علاوہ کوئی دوسرا قائد نہیں بن سکتا اور سازشی و استحصالی ٹولہ اس قسم کی سازشوں سے باز آجائے ورنہ حق پرست عوام وکارکنان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تو وہ ان کے غیض وغضب سے محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام KBRسوسائٹی بفرزون میں واقع شاہ خالد بن عبد العزیز کالونی میں منعقدہ بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ،حق پرست رکن سندھ اسمبلی انور رضا تقوی ، کراچی مضافاتی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج اسلم بلوچ ، اراکین الطاف حسین مینگل اور سید معین الدین بھی موجود تھے ۔ یوسف شاہوانی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی مظلوم قومیتوں کو حقوق کے حصول کیلئے آگاہی اور شعور دینے کے قائد تحریک الطاف حسین کے سنہری عمل کو ملک پر قابض دو فیصد استحصالی طبقے نے جرم بنا دیا اور اسی جرم کی پاداش میں دو فیصد استحصالی طبقہ جناب الطاف حسین کو بدترین دشمن اور ایم کیوایم کو اپنی مخالف جماعت گردانتا ہے اور نت نئی گھناؤنی سازشوں کے ذریعے آج بھی حق پرستی کی تحریک کے پیغام کو پھیلنے سے روکنے سرگرم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ایم کیوایم کا ایک بھی کارکن زندہ ہے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو ایم کیوایم سے جدا کرنے کی افواہیں پھیلانے والے اور سازشیں کرنے والے سمجھ لیں کہ ان کی یہ سازش کامیاب نہیں ہوسکتی ۔اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے حق پرست رکن سندھ اسمبلی انور رضا تقوی نے کہاکہ ایم کیوایم کو کسی بھی شکل میں پیش کیاجائے مگر یہ حقیقت ہے کہ جناب الطاف حسین کے بغیر ایم کیوایم کا وجود بے معنی ہے ۔ ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین سے وفاداری،وابستگی کا کارکنان نے آخری سانس تک عہد کیا ہواہے اور جناب الطاف حسین کے خلاف سازش ایم کیوایم کے کروڑوں کارکنان و حق پرست عوام کے خلاف سازش ہے ۔

9/28/2024 10:24:43 AM