Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈی نینس آئین کے خلاف ہے ، قائد حزب اختلاف ایم کیوایم فیصل سبزواری


سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈی نینس آئین کے خلاف ہے ، قائد حزب اختلاف ایم کیوایم فیصل سبزواری
 Posted on: 12/21/2013
سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈی نینس آئین کے خلاف ہے ، قائد حزب اختلاف ایم کیوایم فیصل سبزواری 
کالے بلدیاتی نظام کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع کردیئے گئے ہیں کل کراچی میں سندھ اسمبلی بلڈنگ کے سامنے بڑا مظاہرہ ہوگا
جو عناصر سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈی نینس 2012ء کو سندھ کی تقسیم کہتے تھے انہیں 2013ء کا ترمیمی آرڈیننس بل نظر نہیں آرہا ہے
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ سندھ اسمبلی بلڈنگ کے سامنے صحافیوں کو پریس بریفنگ 
رابطہ کمیٹی کے اراکین نے سندھ اسمبلی بلڈنگ چورنگی اور روڈ کا دورہ کیا اور احتجاجی مظاہرے کے انتظامات کی تیاریوں کے آغاز کی ہدایت
دی
کراچی ۔۔۔21، دسمبر2013ء
سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے قا ئد حزب اختلاف فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈی نینس آئین کے خلاف ہے اور اس کے تحت ہونے والے بلدیاتی انتخابات بھی خلاف آئین ہوں گے ، اس قانون کے بعد صوبائی حکومت سندھ نے من پسند حلقہ بندیاں شروع کردیں ہیں اور ایم کیوایم کے زیر اثر حلقوں سے زیادہ ووٹ لینے کی سازش کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈی نینس کے خلاف ایم کیوایم کے زیر اہتمام سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع کردیئے ہیں اس سلسلے میں کل اتوار دوپہر دو بجے سندھ اسمبلی بلڈنگ اور ہائی کورٹ کے سنگم پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین حیدر عباس رضوی ، امین الحق ، واسع جلیل ، قاسم رضا ، اشفاق منگی ، یوسف شاہوانی ، گلفراز خان خٹک ، اسلم آفریدی ، سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر سردار احمد کے ہمراہ ہفتہ کی شام سندھ اسمبلی بلڈنگ کے سامنے میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر حق پرست اراکین اسمبلی اور ایم کیوایم کے مختلف ونگز اور شعبہ جات کے اراکین بھی موجود تھے ۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ سندھ گورنمنٹ گورنمنٹ ایکٹ میں دو انتہائی متنازعہ ترمیمی بل لائے گئے ہیں ، چھ سو ووٹ گننے کیلئے تین دن کا ٹائم دیا گیا ہے یہ کھلی دھاندلی پیپلزپارٹی کا شہر میں جیالا میئر لانے کیلئے کی جارہی ہے جس کا اظہار پیپلزپارٹی کے رہنما کرچکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پرامن مظاہروں کے ذریعے حکومت سندھ کو یہ بتانا چاہتی ہے کہ عوام حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، سندھ اسمبلی میں اکثریت کا مطلب یہ نہیں ہے عوامی مفادات کے برخلاف قانون سازی کی روش اختیار رکھی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈی نینس میں دھاندلی ایم کیوایم کے خلاف نہیں ہے بلکہ ہر اس جماعت کے خلاف جو پیپلزپارٹی کے مد مقابل جمہوری طو رپر کھڑا ہونا چاہتی ہے ۔انہوں نے سوال کیا کہ جن انتخابات میں پہلے سے ہی دھاندلی کردی جائے ، یونین کونسل کو اپنی سہولت کیلئے من مانی کرکے بنایاجائے ، چیئرمین بے اختیار ہوں ایسے انتخابات شفاف کیسے ہوسکتے ہیں ؟ ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈی نینس پر ایم کیوایم کے شدید تحفظات ہیں مگر یہ تحفظات سیاسی نہیں بلکہ عوامی نوعیت کے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کا بلدیاتی آرڈی نینس آئین کے آرٹیکل 140-Aکی خلاف ورزی ہے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ آئین کے آرٹیکل 140-Aکو مکمل نافذ کیاجائے اور اس میں کسی سیاسی مصلحت سے کام نہ لیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم سیاسی انتہاء پسند نہیں ہے اور حکومت سندھ کو قائل کرنے کیلئے دلیل کی بنیاد پر اسمبلی کے اندر اور بات بات چیت کیلئے تیار ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی نظام کے بل ، حلقہ بندیوں ، ٹارگٹڈ آپریش کے خلاف ایم کیوایم کے تحفظات کو کوئی نہیں مان رہا ہے تو ایم کیوایم عوام کی عدالت میں جارہی ہے ، ہمارای ناراضی ذاتی نہیں بلکہ عوامی مسائل اس سے وابستہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جو عناصر سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈی نینس 2012ء کو سندھ کی تقسیم کہتے تھے انہیں 2013ء کا ترمیمی آرڈی بل نظر نہیں آرہا ہے وہ اب خاموش بیٹھے ہیں اور انہیں اب سندھ کی تقسیم کا عمل دکھائی نہیں دے رہا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہر کا میئر اسی کا ہوگا جس کے پاس عوم کا جائز مینڈیت ہوگا اور جعلی مینڈیٹ والے دعوے کرسکتے ہیں عملاً کچھ نہیں کرسکتے ۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈی نینس ایم کیوایم نے عدلیہ میں چیلنج کیا ہے اور ایم کیوایم کو عدالت سے انصاف کی توقع ہے ۔ پریس بریفنگ کے بعد ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین نے سند ھ اسمبلی بلڈنگ چورنگی اور روڈ کا دورہ کیا اور احتجاجی مظاہرے کے انتظامات کی تیاریوں کیلئے مختلف کمیٹیوں کو ہدایت دی ۔ اس موقع پر انہوں نے احتجاجی مظاہرے کیلئے اسٹیج کی جگہ کا تعین بھی کیا ۔

9/28/2024 10:23:23 AM