Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گلستان جوہر میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعہ پر ایم کیوایم شعبہ خواتین کااظہار مذمت


 Posted on: 12/21/2013

گلستان جوہر میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعہ پر ایم کیوایم شعبہ خواتین کااظہار مذمت 
واقعہ میں ملوث افراد مکمل طور پر انسانیت سے عاری ہیں ، شعبہ خواتین 
خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے میں ملوث مفرور ملزمان کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور گرفتار ملزم کو 
آئین و قانون کے تحت سخت سے سخت سزا دی جائے، شعبہ خواتین کا مطالبہ 
کراچی ۔۔۔21، دسمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کی انچارج و حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ کشور زہرا اور اراکین نے گلستان جوہر میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعہ میں ملوث افراد کو انسانیت سے مکمل طور پر عاری قرار دیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ خواتین سے اجتماعی زیادتی کے واقعات میں اضافے کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ ان واقعات میں ملوث ملزم گرفتاری کے بعد چھوٹ بھی جاتے ہیں جو کہ آئین و قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے اور معاشرے میں جاری ناانصافیوں کے تسلسل کی نشاندہی بھی کرتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں خواتین سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ہرسطح پر مثبت اور تھوس اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور ایسے واقعات میں ملوث عناصر کو عبرتناک سزائیں دی جائیں ۔ شعبہ خواتین کی انچارج و اراکین نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا کہ گلستان جوہر میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، اس میں ملوث مفرور ملزمان کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور گرفتار ملزم کو آئین و قانون کے تحت سخت سے سخت سزا دی جائے ۔

9/28/2024 10:20:59 AM