Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کو جناب الطاف حسین سے دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کرسکتی ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


ایم کیوایم کو جناب الطاف حسین سے دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کرسکتی ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 12/21/2013
ایم کیوایم کو جناب الطاف حسین سے دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کرسکتی ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
قوم کے دل صرف اور صرف الطاف حسین کیلئے ڈھڑکتے ہیں، اسلم خان آفریدی 
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی (کراچی ) کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب 
کراچی ۔۔21،دسمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم میں ہزاروں حق پرست شہداء کا لہو شامل ہے اور اسے قائد تحریک جناب الطاف حسین سے دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کرسکتی ہے جو نادیدہ قوتیں اس خوش فہمی میں مبتلا ہیں ان کے ارمان ایم کیوایم کے کروڑوں کارکنان و عوام خاک میں ملا دیں گے ۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی (کراچی ) کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم خان آفریدی ، ایم کیوایم ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج شکیل عباسی ، جوائنٹ انچارج وقار حسین شاہ ، ، اراکین نور حسین ، عابدجعفری ، احمد خان ، شفیق کیانی ، شاہدا قبال ، نصیب خان اور آصف سلیمان خان بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کو ایم کیوایم سے جدا کرنے کا بیہودہ شوشہ کارکنان و حق پرست عوام کی قوت برداشت سے باہر ہے اور جو نادیدہ قوتیں اس نہج پر سازشیں کررہے ہیں وہ عوام و کارکنان کے ردعمل سے ناواقف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر وہ نادیدہ قوتیں جنہوں نے 1992ء میں اپنے مذموم منفی اوچھے ہتھکنڈوں کو استعمال کرکے اس تحریک کو ختم کرنے کا خواب دیکھا تھا اس اجلا س کو ہی دیکھ لیتے جوصرف ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کے ذمہ داران سے پورا بھرا ہوا ہے تو وہ خود پارہ پارہ ہوجائیں ۔ انہوں نے کہا کہ حق پرستی کی تحریک کو قائد تحریک الطاف حسین نے اپنے گھر سے ایم کیوایم کے نام سے شروع کیا تھا جو آج تمام قومیتوں کے ملاپ کے بعد تناور درخت کی حیثیت اختیار کرچکی ہے، آج تمام مظلوم عوام خواہ وہ ہزارہ وال ہوں ، سندھی ہوں ، بلوچ ہوں ، پنجابی ہوں ، پٹھان یا دیگر قومیتوں سے تعلق رکھتے ہوں وہ قائد تحریک الطاف حسین کو واحد نجات دہندہ سمجھتے ہیں کیونکہ الطاف حسین جو کہتے ہیں عملاً کرکے بھی دکھاتے ہیں، ان کے قول و فعل میں تضاد نہیں آج پھر ایک بار گھناؤنی سازشیں شروع کردی گئیں ہیں مگر نادیدہ قوتیں شاید یہ نہیں جانتی کہ تمام قومیتیں آج ایم کیوایم کے ایک پلیٹ فارم پر متحد ومنظم اور یک جان ہوکر سیسہ پلائی دیوار کی مانند طاقتور ہوچکی ہیں جنہیں منفی پروپیگنڈوں اور اوچھے ہتھکنڈوں سے سبوتاژ نہیں کیاجاسکتا ۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ اپنی ثابت قدمی ، مستقل مزاجی سے ایم کیوایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف مذموم سازشوں کو ایک بار پھر ناکام بنا دیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم خان آفریدی نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین کے بغیر ہمیں کچھ قبول نہیں ہے ، قوم کے دل صرف اور صرف الطاف حسین کیلئے ڈھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں ہزارہ وال قوم کو نمائندگی بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین نے دی ہے جو خوش آئند ہے اور انشاء اللہ جناب الطاف حسین کوحاصل ملک کی مظلوم قومیتوں کے قائد کا لقب کوئی نہیں چھین سکتا ۔

9/28/2024 10:23:23 AM