Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لیبرڈویژن کے تحت پریس کلب کے باہراحتجاج محنت کشوں کے مظاہرے میں’’قرارداد‘‘بھاری اکثریت سے منظور


لیبرڈویژن کے تحت پریس کلب کے باہراحتجاج محنت کشوں کے مظاہرے میں’’قرارداد‘‘بھاری اکثریت سے منظور
 Posted on: 12/19/2013
لیبرڈویژن کے تحت پریس کلب کے باہراحتجاج محنت کشوں کے مظاہرے میں’’قرارداد‘‘بھاری اکثریت سے منظور
کراچی: ۔۔۔19، دسمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ لیبرڈویژن کے زیر اہتمام حکومت سندھ کی جانب سے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈی نینس اورمختلف اداروں میں مزدوردشمن پالیسیوں کیخلاف کراچی پریس کلب کے سامنے عظیم الشان احتجاجی مظاہرے میں لیبرڈویژن کی جانب سے سولہ نکاتی’’ قرارداد‘‘پیش کی گئی۔ قرارداد لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم رضانے پڑھی جسے مظاہرے میں شریک ہزاروں شرکاء نے ہاتھ اٹھاکرمنظورکیا۔قراردادکے مطابق
-1 بلدیاتی ملازمین کے حقوق پر ڈاکہ سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2013ء کو فوری طورپر واپس لیا جائے۔
-2 بلدیاتی اداروں خصوصاً KMC، KDAاور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مالی اور اختیاری وسائل پر حکومت سندھ اپنا قبضہ ختم کرے ۔
-3 KDAکے ماسٹر پلان ڈیپارٹمنٹ کی سندھ حکومت میں منتقلی کے فیصلے کو فوری طورپر واپس لیا جائے ۔
-4 سندھ کچی آبادی اتھارٹی میں کراچی کے مقامی ملازمین کے اندرون سندھ تبادلوں کو فوری طورپر واپس لیا جائے ۔
-5 سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی اعلیٰ انتظامیہ لسانی بنیادوں پر ملازمین کے ساتھ متعصبانہ رویہ اور ملازمتوں سے جبری برخاستگی کے عمل کو فوری طورپر بند کرے ۔
-6 سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو اپنی سابقہ حیثیت کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی شکل میں بحال کیا جائے ۔
-7 پورٹ قاسم اتھارٹی میں کنٹریکٹ ملازمین کو دوبارہ بحال کیا جائے اور پورٹ قاسم سروس رولز کے تحت ان کو مستقل کیا جائے ۔
-8 تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کی سوشل سیکورٹی اور ایمپلائز اولڈ ایچ بینیفٹ جیسے اداروں میں 100فیصد رجسٹریشن کو یقینی بنایا جائے اور ان انداروں سے ملنے والی
مراعات مزدوروں تک یقینی بنایا جائے ۔
-9 بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر واجبات کی بروقت ادائیگی ہر صورت ممکن بنائی جائے ۔
-10 تمام اداروں میں مسیحی محنت کشوں کی کرسمس سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ۔
-11 اسٹیل ملز اور پاکستان مشین ٹولز فیکٹری کے ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر واجبات کی ادائیگی بروقت کی جائے ۔
12 تمام محنت کشوں کو فیملی میڈیکل اور بچوں کی تعلیم کی مناسب سہولیات مفت میسر کی جائیں ۔
-13 تمام اداروں میں پچھلے پانچ سالوں سے خدمات انجام دینے والے غیر مستقل محنت کشوں کو مستقل کیا جائے ۔
-14 کسی بھی محنت کش کی کم از کم تنخواہ 20,000/- روپے کی جائے ۔
-15 کسی بھی محنت کش کی حادثاتی موت کی صورت میں اسکے گھر کے ایک فرد کو اسی ادارے میں ملازمت دی جائے ۔
-16 تمام اداروں میں ریٹائرڈ محنت کشوں کی پینشن اور دیگر واجبات کی ادائیگی کو فوری طورپر یقینی بنایا جائے ۔



9/28/2024 10:19:30 AM