Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم لیبرڈویژن کے زیراہتمام کراچی پریس کلب کے سامنے عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ


ایم کیوایم لیبرڈویژن کے زیراہتمام کراچی پریس کلب کے سامنے عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 12/19/2013
ایم کیوایم لیبرڈویژن کے زیراہتمام کراچی پریس کلب کے سامنے عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ
احتجا جیمظاہرے میں مختلف سرکاری ونیم سرکاری اداروں سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں،سی بی ایزیونینوں اورمزدورتنظیموں کی شرکت
سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈی نینس سیاہ قانون ہے جوجاگیردارانہ وڈیرانہ سوچ کی عکاسی ہے،کاظم رضاانچارج لیبرڈویژن
محنت کش طبقہ ہمیشہ قائدتحریک الطاف حسین کی دل کی دھڑکن رہا ہے جوحق پرستی کی جدوجہدمیں ہراول دستہ کاکرداراداکررہاہے
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بچانے کی جدوجہدکررہی ہے اوراس جدوجہدمیں لیبرڈویژن کے محنت کش ہراول دستے کاکرداراداکررہے ہیں
جہاں ظلم بڑھ جاتاہے وہاں انقلاب جنم لیتے ہیں اور تاریخ گواہ ہے کہ انقلاب ہمیشہ محنت کش ہی لاتے ہیں
انچارج لیبرڈویژن کاظم رضا،جوائنٹ انچارجزصابرخان ،زوارحسن اوریونائٹیڈلیبرفیڈریشن کے صدرجاویدنہال 
کاپریس کلب کے باہرلیبرڈویژن کے تحت بڑے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب
کراچی: ۔۔۔19، دسمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ لیبرڈویژن کے زیر اہتمام سندھ حکومت کی جانب سے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈی نینس اورمختلف اداروں میں مزدوردشمن پالیسیوں کیخلاف کراچی پریس کلب کے سامنے عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس میں مختلف سرکاری ونیم سرکاری اداروں کے محنت کشوں،سی بی ایزیونینوں اورمزدورتنظیموں کے عہدیداران نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے سے ایم کیوایم لیبرڈویژن کے انچارج کاظم رضا،جوائنٹ انچارجز لیبرڈویژن صابرخان،زوارحسن اوریونائیٹڈلیبرفیڈریشن کے صدر جاویدنہال نے خطاب کیااورسندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈی نینس کوکراچی دشمن اورسیاہ قانون قراردیتے ہوئے اسے فی الفور واپس لینے کامطالبہ کیا۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم،پلے کارڈزاور بینززاٹھارکھے تھے جن پر’نامنظورنامنظورسندھ لوکل گورنمنٹ ۔۔۔نامنظور،مالیاتی اداروں میں بیجا مداخلت بند کرو ، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مالی بجٹ پرڈاکہ نامنظور،پورٹ قاسم اتھارٹی کے کنٹرکٹ ملازمین کوفوری بحال کیاجائے،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی اعلیٰ انتظامیہ کالسانی بنیاد پر ملازمین کے ساتھ متعصبانہ سلوک نامنظور،مزدوردشمن پالیسیاں بندکرو،‘‘نعرے درج تھے اس موقع پراحتجاجی شرکاء جن میں بزرگ،نوجوانوں کے علاوہ خواتین کی بہت بڑی تعداد شامل تھیں وقفے وقفے سے انتہائی پرجوش اندازمیں حکومتی اقدامات کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں انچارج لیبرڈویژن کاظم رضانے کہاکہ سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈی نینس سیاہ قانون ہے جوجاگیردارانہ وڈیرانہ سوچ کی عکاسی ہے ،کراچی کے لوگ آزادخیال اورپڑھے لکھے ہیں جواپنے حقوق کوکسی صورت سلب نہیں ہونے دینگے۔



(۲)
انہوں نے کہاکہ اگرسندھ حکومت نے عقل کے ناخون پکڑے اورمزدوردشمن اقدامات سے بازنہ آئی تومحنت کش طبقہ سندھ اسمبلی کے سامنے بڑااحتجاجی مظاہرہ کرنے پرمجبورہوگا۔انہوں نے کہاکہ محنت کش طبقہ ہمیشہ قائدتحریک الطاف حسین کی دل کی دھڑکن رہا ہے جوحق پرستی کی جدوجہدمیں ہراول دستہ کاکرداراداکررہاہے۔ انہوں نے کہاکہ محنت کشوں کی آوازایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے ملک کے ایوانوں تک پہنچ رہی ہے اوراب اسے دنیاکی کوئی طاقت دبانہیں سکتی ۔انہوں نے کہاکہ روٹی کپڑااورمکان کانعرہ لگانے والی جماعت پیپلزپارٹی نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے اور محنت کشوں پرعرصہ حیات تنگ کردیاہے یہی وجہ ہے کہ آج محنت کش طبقہ اپنی بقاء اورمطالبات کے حق میں سراپااحتجاج ہے۔انہوں نے کہاکہ روزاول سے قائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کے خلاف پاکستانی اسٹیبلشمنٹ گھناؤنی سازشوں میں متحرک رہی ہے اوراب انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ بھی اس سازش میں شامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم سازشی عناصرکوبتادینے چاہتے ہیں کہ قائدتحریک الطا ف حسین کامحنت کشوں سے جسم اورروح کارشتہ ہے جسے کبھی ختم یا علیحدہ نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ اداروں میں محنت کش کئی کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں،جولوگ لاڑکانہ کی حالت نہیں سنوارسکے وہ کراچی کوکیا بناپائیں گے ۔متحدہ قومی موومنٹ واحدجماعت ہے جس نے کراچی کی ترقی کیلئے ہردورمیں کام کیا اور آج بھی کررہی ہے۔انہوں نے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کوعظیم الشان کامیاب مظاہرے پر مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میںآج تک اتنی بڑی تعداد میں کبھی بھی محنت کش اپنے مطالبات کے حصول کیلئے جمع نہیں ہوئے۔مظاہرے سے لیبرڈویژن کے جوائنٹ انچارجزصابرخان اورزوارحسن نے اپنے خطاب میں کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان بچانے کی جدوجہدکررہی ہے اوراس جدوجہدمیں لیبرڈویژن کے محنت کش ہراول دستے کاکرداراداکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی اوراس کے اداروں پرجوشب خون مارجارہاہے وہ ظلم کی انتہاء ہے،جہاں ظلم بڑھ جاتاہے وہاں انقلاب جنم لیتے ہیں اور تاریخ گواہ ہے کہ انقلاب ہمیشہ محنت طبقے سے آتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس سیاہ قانون کے تحت کراچی کے مالیاتی اداروں کوسندھ گورنمنٹ میں ضم کرنے کی گھناؤنی سازش کی گئی ہے جس کے باعث ادارے مالی بحران کاشکارہیں اورملازمین تاحال تنخواہوں سے محروم ہیں۔یونائٹیڈلیبرفیڈریشن کے صدرجاویدنہال نے اپنے خطاب میں کہاکہ سندھ اسمبلی اب سندھ اسمبلی نہیں رہی بلکہ یہ آرڈی نینس فیکٹری بن چکی ہے جہاںآئے دن نئے نئے سیاہ قانون عوام پرلاگوکیے جاتے ہیں۔



9/28/2024 10:20:10 AM