Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محروم ومظلوم عوام کے مسائل وہی حل کرسکتاہے جس نے ان مسائل کاسامناکیاہو۔الطاف حسین


محروم ومظلوم عوام کے مسائل وہی حل کرسکتاہے جس نے ان مسائل کاسامناکیاہو۔الطاف حسین
 Posted on: 12/19/2013
محروم ومظلوم عوام کے مسائل وہی حل کرسکتاہے جس نے ان مسائل کاسامناکیاہو۔الطاف حسین
جوعالیشان محلات میں رہتے ہوں اور جو پیدا ہوتے ہی منہ میں سونے کاچمچہ لیتے ہوں وہ کچے گھروں اورٹوٹی پھوٹی جھونپڑیوں میں رہنے والوں کے مسائل نہیں سمجھ سکتے
جولوگ مسائل نہیں سمجھ سکتے وہ مسائل حل نہیں کرسکتے۔ لاہور اورملتان میں ایم کیوایم سینٹرل پنجاب اورجنوبی پنجاب کے عہدیداروں اورکارکنوں سے فون پر بیک وقت گفتگو
ایم کیوایم پنجاب کے عہدیدار ان اورکار کنان بلدیاتی انتخابات میں بھرپورطریقے سے اپنی تیاریاں جاری رکھیں
تمام ترمشکلات اورصبر آزماحالات کے باوجود ثابت قدمی سے تحریک کاپیغام پھیلانے پر ایم کیوایم پنجاب کے
تمام ذمہ داروں اور کارکنوں کوخراج تحسین
لندن۔۔۔19 دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے کہاہے کہ غربت ومہنگائی اوردیگر مسائل کاشکار پاکستان کے محروم ومظلوم عوام کے مسائل وہی حل کرسکتاہے جس نے ان مسائل کاسامناکیاہو۔ انہوں نے یہ بات لاہور اورملتان میں ایم کیوایم سینٹرل پنجاب اورجنوبی پنجاب کے عہدیداروں اورکارکنوں سے فون پر بیک وقت گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے غربت نہ دیکھی ہو، جنہوں نے فاقہ کشی اورتنگدستی کا کرب نہ جھیلاہو وہ غربت وتنگدستی کاکرب نہیں سمجھ سکتے ۔جوعالیشان محلات میں رہتے ہوں اور جو پیدا ہوتے ہی منہ میں سونے کاچمچہ لیتے ہوں وہ کچے گھروں اورٹوٹی پھوٹی جھونپڑیوں میں رہنے والوں کے مسائل نہیں سمجھ سکتے اورجولوگ مسائل نہیں سمجھ سکتے وہ مسائل حل نہیں کرسکتے ۔ غریب ومتوسط طبقہ کے مسائل اسی وقت حل ہوسکتے ہیں جب اسی طبقہ سے تعلق رکھنے والے افرادایوانوں میں پہنچیں گے۔اس موقع پر ایم کیوایم سینٹرل پنجاب اورجنوبی پنجاب کے عہدیداروں اورکارکنوں نے جناب الطا ف حسین کوپنجاب میں تنظیمی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ یہ اللہ تعالیٰ کاکرم ہے کہ استحصالی طبقہ اورایم کیوایم دشمنوں کی تمام ترسازشوں اورپروپیگنڈوں کے باوجودپنجا ب بھرمیں ایم کیوایم کاپیغام پھیل رہاہے اوروہ ایم کیوایم کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں۔انہوں نے ایم کیوایم سینٹرل اورجنوبی پنجاب کے عہدیداروں اورکارکنوں سے کہاکہ وہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپورطریقے سے اپنی تیاریاں جاری رکھیں۔انہوں نے تمام ترمشکلات اورصبر آزماحالات کے باوجود ثابت قدمی سے تحریک کاپیغام پھیلانے پر ایم کیوایم پنجاب کے تمام ذمہ داروں اورکارکنوں کوخراج تحسین پیش کیا۔

9/28/2024 10:21:03 AM