حق پرست عوام، ایم کیوایم صوبائی تنظیمی کمیٹی بلوچستان کے رکن جنت گل کاکڑ کے والد حاجی جمعہ گل خان کاکڑ کی صحت یابی کیلئے دعا کریں، الطاف حسین کی اپیل
لندن۔۔۔18، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم صوبائی تنظیمی کمیٹی بلوچستان کے رکن ملک جنت گل کاکڑ کے والد حاجی جمعہ گل خان کاکڑ کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان کی جلدو مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور حق پرست عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی حاجی جمعہ گل خان کاکڑ کی جلد صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں۔