Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

محروم عوام کو ان کے حقوق دیے بغیر اور سب کے ساتھ مساوی سلوک کئے بغیر ملک میں قومی یکجہتی پیدا نہیں ہوسکتی۔ الطاف حسین


محروم عوام کو ان کے حقوق دیے بغیر اور سب کے ساتھ  مساوی سلوک کئے بغیر ملک میں قومی یکجہتی پیدا نہیں ہوسکتی۔ الطاف حسین
 Posted on: 12/18/2013
محروم عوام کو ان کے حقوق دیے بغیر اور سب کے ساتھ  مساوی سلوک کئے بغیر ملک میں قومی یکجہتی پیدا نہیں ہوسکتی۔ الطاف حسین
پاکستان کو جن خطرات اور سنگین چیلنجز کا سامنا ہے ان کا تقاضہ ہے کہ پاکستان کو داخلی طور پر مضبوط کیا جائے
ملک کو داخلی طور پر مضبوط اسی صورت میں کیا جاسکتا ہے کہ جب تمام نسلی و لسانی اکائیوں کو ایک نظر سے دیکھا جائے، چھوٹی قومیتوں میں شدید تر ہونے والا احساس محرومی دور کیا جائے
تمام تر سازشوں اور منفی پروپیگنڈوں کے باوجود باشعور عوام اس حقیقت کو اچھی طرح جان چکے ہیں کہ ایم کیوایم ہی واحد جماعت ہے جو پاکستان کو درپیش مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں پاکستان سے آئے ہوئے اراکین رابطہ کمیٹی، سینیٹرز، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر عہدیداروں سے گفتگو
لندن ۔۔۔18 دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ محروم عوام کوان کے حقوق دیے بغیراورتمام نسلی ولسانی اکائیوں کے ساتھ مساوی سلوک کئے بغیرملک میں قومی یکجہتی پیدا نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں پاکستان سے آئے ہوئے اراکین رابطہ کمیٹی، سینیٹرز، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور دیگرعہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جن میں رابطہ کمیٹی کے رکن اور قومی اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار، سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر بابر غوری، سینیٹر حسیب خان، رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل، ارکان سندھ اسمبلی عادل صدیقی، رؤف صدیقی، ڈاکٹرارشد وہرہ، سابق سینیٹراورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے نگراں احمدعلی شامل ہیں۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت، اراکین رابطہ کمیٹی طارق جاوید، محمد انور، مصطفےٰ عزیز آبادی اور سیکریٹریٹ کے ارکان بھی موجود تھے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان کوجن خطرات اورسنگین چیلنجز کا سامنا ہے ان کا تقاضہ ہے کہ پاکستان کوداخلی طور پر مضبوط کیا جائے اورملک کوداخلی طورپر مضبوط اسی صورت میں کیا جاسکتا ہے کہ جب ملک کے تمام عوام کو ایک نظر سے دیکھا جائے، چھوٹی قومیتوں میں شدید تر ہونے والااحساس محرومی دور کیاجائے۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم مخالف قوتوں کی تمام تر سازشوں اور منفی پروپیگنڈوں کے باوجود باشعورعوام اس حقیقت کواچھی طرح جان چکے ہیں کہ ایم کیوایم ہی وہ واحدجماعت ہے جو پاکستان کو درپیش مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے اورملک کومضبوط ومستحکم بناسکتی ہے ۔ انہوں نے ایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنی صلاحیتوں کوبروئے کارلائیں اورعوامی مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں۔

9/28/2024 10:20:42 AM