Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

منظور وسان کا ’’کراچی میں جیالے میئر‘‘ کا خواب مضحکہ خیز اور اپنی جگ ہنسائی کا سامان فراہم کرنے کے مترادف ہے، خواجہ اظہار الحسن


 منظور وسان کا ’’کراچی میں جیالے میئر‘‘ کا خواب مضحکہ خیز اور اپنی جگ ہنسائی کا سامان فراہم کرنے کے مترادف ہے، خواجہ اظہار الحسن
 Posted on: 12/18/2013
 منظور وسان کا ’’کراچی میں جیالے میئر‘‘ کا خواب مضحکہ خیز اور اپنی جگ ہنسائی کا سامان فراہم کرنے کے مترادف ہے، خواجہ اظہار الحسن 
ایم کیوایم دشمنی میں منظور وسان نے عقل و شعور اور زمینی حقائق کے منافی کوئی خواب دیکھ بھی لیا تھا تو اسے میڈیا پر لانے سے
قبل سوچنا چاہئے تھا، سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن
منظور وسان کے سنہرے خواب کا تعلق حکومت سندھ کی جانب سے لوکل گورنمنٹ آرڈی نینس میں بار بار ترامیم کے غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام سے جڑا ہے، خواجہ اظہار الحسن 
ایم کیوایم کے کارکنان حقوق کی جدوجہد کرتے ہوئے کندن بن چکے ہیں آپریشن کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں کیاجاسکتا
کراچی میں جیالا میئر نہیں بلکہ اندرون سندھ میں حق پرست بلدیاتی نمائندے منتخب ہوں گے ، خواجہ اظہار الحسن
منظور وسان حقیقت پر مبنی خواب دیکھنے کا ہنر سیکھیں ، خوابوں کی دنیا سے نکل کر حقیقت کو جانیں ، خواجہ اظہار الحسن
کراچی ۔۔۔18، دسمبر2013ء
سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے پیپلزپارٹی سندھ کے صوبائی وزیر منظور وسان کے اس بیان کو کہ’’کراچی کا میئر جیالا بنے گا‘‘ انتہائی مضحکہ خیز اور اپنی جگ ہنسائی کا سامان خود فراہم کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ منظور وسان تو ویسے بھی خوابوں کی دنیا میں رہتے ہیں اور ان کے مفت خواب دیکھنے پر کوئی پابندی عائد بھی نہیں کی جاسکتی لیکن انہیں اس حقیقت سے انکار نہیں کرنا چاہئے کہ خواب سچے بھی ہوتے ہیں اور جھوٹے بھی ہوتے ہیں لہٰذا اگر انہیں ایم کیوایم دشمنی میں کوئی ایسا خواب نظر آبھی گیا جو عقل و شعور اور زمینی حقائق کے منافی ہو اسے کم از کم اپنی ، پیپلزپارٹی اور حکومت سندھ کی عزت برقرار رکھنے کیلئے میڈیا پر لانے سے قبل سوچنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ منظور وسان نے ’’کراچی میں جیالے میئر‘‘ کا جو خواب دیکھا ہے وہ دراصل پیپلزپارٹی کیجانب سے کراچی میں ایم کیوایم کے مینڈیٹ پر میلی نظر رکھنے کاکھلا ثبوت ہے اور ان کے اس سنہرے خواب کا تعلق حکومت سندھ کی جانب سے لوکل گورنمنٹ آرڈی نینس میں بار بار ترامیم کے غیر قانونی ، غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام سے جوڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منظور وسان نے کراچی آپریشن کے بارے میں اپنے جن خیالات کااظہار کیا ہے اس کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ ایم کیوایم 19جون 1992ء کا بھیانک ریاستی آپریشن جھیل چکی ہے اور کئی سازشوں کا سامنا کرچکی ہے ، اب ایم کیوایم کے کارکنان حقوق کی جدوجہد میں آگ و خون کے دریا عبور کرکے کندن بن چکے ہیں اور چٹان کی طرح مضبوط ہیں انہیں اب آپریشن کی دھمکیاں دیکر خوفزدہ اور حقوق کے حصول کی جدوجہد سے باز نہیں رکھا جاسکتا ۔حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے منظور وسان کو مشورہ دیا کہ وہ حقیقت پر مبنی خواب دیکھنے کا ہنر سیکھیں ، خوابوں کی دنیا سے نکل کر حقیقت کو جانیں اور حقیقت دراصل یہ ہے کہ کراچی میں جیالا میئر نہیں بلکہ اندرون سندھ میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے کئی بلدیاتی نمائندے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں عوام کی حمایت سے منتخب ہوں گے جس کا سچا خواب بھی شاید منظور وسان نے دیکھ لیا ہے اور اس کی تعبیر وہ عوام کو گمراہ کرنے اور اپنی جگ ہنسائی کا سامان فراہم کرنے الٹا بتا گئے ہیں ۔

9/28/2024 10:21:53 AM