Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کوشیعہ سنی کی جنگ میں جھونکنے کی گھناؤنی سازشیں کی جارہی ہیں۔الطاف حسین


پاکستان کوشیعہ سنی کی جنگ میں جھونکنے کی گھناؤنی سازشیں کی جارہی ہیں۔الطاف حسین
 Posted on: 12/17/2013
پاکستان کوشیعہ سنی کی جنگ میں جھونکنے کی گھناؤنی سازشیں کی جارہی ہیں۔الطاف حسین
راولپنڈی میں امام بارگاہ پر ہونے والاخودکش بم دھماکہ بھی اسی سازش کاحصہ دکھائی دیتاہے
شیعہ اورسنی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگزاورفرقہ وارانہ دہشت گردی کے واقعات تسلسل کے ساتھ ہورہے ہیں
عوام اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں اورمتحدہوکرفرقہ وارانہ فساد کی آگ بھڑکانے کی سازشوں کوناکام بنادیں
شیعہ اورسنی علمائے کرام، مشائخ اورزاکرین سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کے سلسلے میں اپنا کردار اداکریں
وفاقی وصوبائی حکومتیں فرقہ وارانہ دہشت گردی کی روک تھام ا ورعوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے مؤثراقدامات کریں
لندن ۔۔۔17 دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے راولپنڈی میں اثنائے عشری امام بارگاہ پر خودکش بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اورخودکش حملے میں کئی افرادکے جاں بحق اورزخمی ہونے پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطا ف حسین نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں شیعہ اورسنی علماء اورمذہبی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگزاورفرقہ وارانہ دہشت گردی کے تسلسل کے ساتھ ہونے والے واقعات سے صاف پتہ چلتاہے کہ پاکستان کوشیعہ سنی کی جنگ میں جھونکنے کی گھناؤنی سازشیں کی جارہی ہیں۔ سنی رہنمامولاناشمس الرحمن اورشیعہ رہنما علامہ ناصر عباس کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد آج راولپنڈی میں امام بارگاہ پر ہونے والاخودکش بم دھماکہ بھی اسی سازش کاحصہ دکھائی دیتاہے ۔جناب الطا ف حسین نے کھلی دہشت گردی کے واقعہ کی شدیدمذمت کی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحادبرقراررکھیں اورمتحدہوکرفرقہ وارانہ فساد کی آگ بھڑکانے کی سازشوں کوناکام بنادیں۔ انہوں نے تمام مکاتب فکربالخصوص شیعہ اورسنی علمائے کرام، مشائخ اورزاکرین سے اپیل کی کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھنے کے سلسلے میں اپنا کردار اداکریں۔جناب الطا ف حسین نے وفاقی حکومت اورصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیاکہ فرقہ وارانہ دہشت گردی کی ان کارروائیوں کی روک تھام ا ورعوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے مؤثراقدامات کئے جائیں۔جناب الطاف حسین نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااورزخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی۔ 

9/28/2024 10:23:23 AM