Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ نے ایسے معذور افراد جو ذہنی طور پر ’’تن مند‘‘ ہیں ان کی ملک کے ایوانوں میں نمائندگی کیلئے قومی اسمبلی میں بل پیش کردیا


متحدہ قومی موومنٹ نے ایسے معذور افراد جو ذہنی طور پر ’’تن مند‘‘ ہیں ان کی ملک کے ایوانوں میں نمائندگی کیلئے قومی اسمبلی میں بل پیش کردیا
 Posted on: 12/17/2013
متحدہ قومی موومنٹ نے ایسے معذور افراد جو ذہنی طور پر ’’تن مند‘‘ ہیں ان کی ملک کے ایوانوں میں نمائندگی کیلئے قومی اسمبلی میں بل پیش کردیا
ایم کیوایم واحدجماعت ہے جس نے ملک کے ایوانوں میں معذورافرادکی نمائندگی کیلئے آوازبلند کی اورقومی اسمبلی میں جمع پیش کیا
ایم کیوایم کی جانب سے معذورافرادکی نمائندگی کیلئے قومی اسمبلی میں بل حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ کشورزہرانے پیش کیا
بل میں ایسے معذور افرادکو سینیٹ،قومی اورصوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی دینے کی تجویزہے جواپنی صلاحیتوں سے ملک کانام روشن کررہے ہیں
بحیثیت انسان ذہنی و جسمانی معذور افراد ،حکومت اور سول سوسائٹی کی اولین ذمہ داری ہیں، معذور افراد کا مسئلہ محض روزگار نہیں بلکہ ان کے سیاسی و سماجی حقوق بھی ہیں
سینیٹ، نیشنل اور صوبائی اسمبلی میں ایسے معذور افراد کو جو ذہنی طور پر تن مند ہیں نمائندگی دی جائے
حق پرست رکن قومی اسمبلی کشور زہر اکا قومی اسمبلی میں خطاب
اسلام آباد:۔۔۔17؍سمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ نے ایسے معذورافراد جو ذہنی طورپر’’تن مند‘‘ہیں ان کی ملک کے ایوانوں میں نمائندگی کیلئے قومی اسمبلی میں بل پیش کردیاگیاہے۔ایم کیوایم کی جانب سے معذورافراد کی نمائندگی کیلئے قومی اسمبلی میں بل حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ کشورزہرانے پیش کیاجوآگے کمیٹی کے پاس مووو کردیا گیا ہے۔ پیش کیے گئے بل میں ایسے معذور افراد کو ملک کے ایوانوں سینیٹ، قومی اورصوبائی اسمبلیوں میں نمائندگی دینے کی تجویزدی گئی ہے جواپنی صلاحیتوں سے ملک کانام روشن کررہے ہیں۔اس سے قبل قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں حق پرست رکن قومی اسمبلی محترمہ کشور زہرا نے کہا کہ بحیثیت انسان ذہنی وجسمانی معذورافراد ،حکومت اورسول سوسائٹی کی اولین ذمہ داری ہیں۔معذورافرادکامسئلہ محض روزگارنہیں بلکہ ان کے سیاسی وسماجی حقوق بھی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس سرزمین پر معذورافرادایسے بھی ہیں جواپنی صلاحیتوں سے ملک کانام روشن کررہے ہیں۔کشورزہرا نے مطالبہ کیاہے کہ سینیٹ ،نیشنل اورصوبائی اسمبلی میں ایسے معذور افراد کو جو ذہنی طورپرتن مندہیں نمائندگی دی جائے۔انہوں نے کہاکہ قائد جناب الطاف حسین نے ہمیشہ معذورافرادسے محبت وشفقت کادرس دیاہے کہاہے کہ جو دیکھ نہیں ان کی آنکھیں بن جاؤ،جوبول نہیں سکتے ان کی زبان بن جاؤ،جوسن نہیں سکتے ان کے کان بن جاؤ،جوچلنے سے محروم ہیں ان کے پاؤں بن جاؤ یہی انسانیت اورخلق خداکی عبادت ہے۔واضح رہے کہ ملکی تاریخ کے 66سالہ تاریخ میں ایم کیوایم پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے ملک کے ایوانوں میں معذورافرادکی نمائندگی اوران کے حقوق کیلئے آوازبلند کی ہے اورقومی اسمبلی میں جمع پیش کیا۔ایم کیوایم کی جانب سے قومی اسمبلی میں معذور افراد کی نمائندگی کابل پیش کیے جانے پرمعذورافرادجن میں جرنلسٹ،کیپٹن،ڈاکٹرز،پروفیسرز،انجینئرز،وکلا ء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے سہراہااورایم کیوایم کے اقدام کی تعریف کی۔

9/28/2024 10:20:15 AM