Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کا وجود صرف اور صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین سے ہے، احمد سلیم صدیقی


ایم کیوایم کا وجود صرف اور صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین سے ہے، احمد سلیم صدیقی
 Posted on: 12/17/2013
ایم کیوایم کا وجود صرف اور صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین سے ہے، احمد سلیم صدیقی
ایم کیوایم دشمن عناصر جناب الطاف حسین کو ایم کیوایم کی قیادت سے دور کرنا چاہتے ہیں جو کہ ان کے کروڑوں چاہنے والے عوام اور کارکنان کو ہرگز قبول نہیں ہے، رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی 
ایم کیوایم پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام رابطہ مہم کے سلسلے میں نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب
اجتماع میں پنجابی ، سرائیکی ، اوڈھ ، راجپوت برادریوں کے عمائدین اور محلہ کمیٹیوں کے اراکین بھی خصوصی طو رپر شریک ہوئے
کراچی ۔۔۔17، دسمبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کروڑوں عوام کے قائد ہیں اورجو سازشی عناصر انہیں ایم کیوایم کی قیاد ت سے دور کرنے کی ناپاک سازشیں کررہے ہیں انہیں حق پرست پنجابی ، سندھی ، بلوچی ، پٹھان ، سرائیکی ،ہزارے وال اور دیگر قومیتوں کے عوام جناب الطاف حسین کی قیادت پر بھر پور اعتماد کااظہار کرکے ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر ناکامی سے دوچار کردیں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ایم کیوایم پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام نارتھ ناظم آباد میں واقع کراچی میڈیکل ڈینٹل کالج کے قریب منعقدہ اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجتماع میں پنجابی ، سرائیکی ، اوڈھ ، راجپوت برادریوں کے عمائدین اور محلہ کمیٹیوں کے اراکین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کااظہار کیا ۔ اس موقع پرحق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی ، ایم کیوایم پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج خالد اعوان ، جوائنٹ انچارجز شریف علی رعنا ، نادر دشتی اور رکن مختار ججوی بھی موجود تھے ۔ اجتماع سے خطاب احمد سلیم صدیقی نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو ہمیشہ اتحاد ، اتفاق ، پیاراو ر محبت کا درس دیا ہے اور جس تحریک کے کارکنان ان خصوصیات سے مالا مال ہوں انہیں کوئی بھی سازشی ہتھکنڈہ جناب الطاف حسین سے ہرگز دور نہیں کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کا وجود صرف اور صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین کی شب و روز انتھک محنت کا ثمر ہے اور جناب الطاف حسین کی قیادت کے بغیر ایم کیوایم کے وجودکا خواب دیکھنے والے سازشی عناصر دراصل جناب الطاف حسین کو ملک بھرکے 98فیصد غریب ومتوسط طبقے کے عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہد سے روکنا چاہتے ہیں اور انشاء اللہ ان سازشی عناصرکو اس مرتبہ بھی بری طرح سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ملک کی سیاست میں کبھی بھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی اور تمام تر نامساعد ، کٹھن اور مشکل حالات میں بھی ملک بھر کے 98فیصد عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے ۔ انہوں نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ اب ایم کیوایم دشمن عناصر قائد تحریک جناب الطاف حسین کو ایم کیوایم کی قیادت سے دور کرنا چاہتے ہیں جو کہ ان کے کروڑوں چاہنے والے عوام اور کارکنان کو ہرگز قبول نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ہی ایم کیوایم ہیں اور ایم کیوایم ہی قائد تحریک جناب الطاف حسین ہیں اور ان دونوں کے رشتے کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں توڑ سکتی ۔ اجتماع سے ایم کیوایم پنجابی سرائیکی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج اور جوائنٹ انچارجز نے بھی خطاب کیا۔ 

9/28/2024 10:19:26 AM