Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس ایک کا لا قانون ہے جس سے سندھ تقسیم ہو جائیگا،خالد سلطان رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم۔


سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس ایک کا لا قانون ہے جس سے سندھ تقسیم ہو جائیگا،خالد سلطان رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم۔
 Posted on: 12/17/2013
سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس ایک کا لا قانون ہے جس سے سندھ تقسیم ہو جائیگا،خالد سلطان رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم۔
حکومتِ سندھ قاسم آباد کوحیدرآبا د سے الگ کر کے سندھ کو تقسیم کرنا چاہتی ہے ، اشفاق منگی رکن رابطہ کمیٹی و حق پرست ایم پی اے ۔
سندھ کی عوام کے خلاف نفر ت و تعصب کو فروغ دینے والے عوامی طاقت سے ناواقف ہیں، رشید بھیا رکن سندھ تنظیمی کمیٹی۔
ایم کیو ایم سندھ دھرتی کو تقسیم نہیں ہونے دیگی، نوید شمسی زونل انچارج حیدرآباد
ہمارا قصور سندھ سے محبت کرنا ہے اسی لئے سندھ گورنمنٹ ہمارے مینڈیٹ پر شبِ خون مارنا چاہتی ہے، صابر قائمخانی حق پرست ایم پی اے
حیدرآباد ۔۔۔17 ،دسمبر،2013 ء
سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس ایک کا لا قانون ہے جس سے سندھ تقسیم ہو جائیگا ۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن خالد سلطان نے حیدرآباد پریس کلب پر سندھ لوکل ترمیمی آرڈیننس کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احتجاجی مظاہرے میں اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی ،حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین ،حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی ،سیکٹر ز و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان ، چیمبر آف کامرس اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔خالد سلطان نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ تمام سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کو دل کی گہرائیوں سے تسلیم کیا لیکن افسوس بلدیاتی آرڈیننس کے ذریعے ایم کیو ایم کے مینڈیٹ پر شبِ خون مارنے کی تیاری کی جارہی ہے اور پیپلز پارٹی سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے زبردستی اپنا میئر اور ڈپٹی میئر لانا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 ماہ سے حیدرآباد پریس کلب پر معذور افراد اپنے جائز حقوق کے لئے احتجاج کررہے ہیں پیپلز پارٹی کی حکومت آج تک ان معذور افراد کے جائز حقوق انہیں مہیا نہیں کرسکی تو پیپلز پارٹی کراچی اور حیدرآبا دکے عوام کے مسائل کیا حل کریگی ؟اورایم کیو ایم سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈینس کے خلاف انصاف کیلئے عدالت میں جائی گی۔احتجاجی مظاہرے سے متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست ایم پی اے اشفاق منگی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ قاسم آباد کوحیدرآبا د سے الگ کر کے سندھ کو تقسیم کرنا چاہتی ہے، محترمہ بینظیر بھٹوصاحبہ جلا وطنی کے بعد جب پاکستان آئیں تو کراچی کی تعمیر و ترقی کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ جناب الطاف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ کا شکریہ ادا کرتی ہوکہ متحدہ کے حق پرست نمائندوں نے کراچی کو دنیا کے ترقی یافتہ شہروں کی صف میں شامل کر کے پاکستان کا نام دنیا میں روشن کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی سے محبت اور سندھ کی خوشحالی کا دم بھرنے والی حکومت سندھ نے نفرت اور تعصب کی بنیا د پر سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈینس کا نفاذ کرکے ثابت کر دیا ہے کہ وہ سندھ کے عوام کوغلامی کی دلدل میں دھکیل کر اُن پر راج کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سندھ کی تقسیم کے کالے قانون کو سندھ کی عوام پر مسلط نہیں ہونے دیگی اور اگر گورنمنٹ نے زبردستی کر نے کی کوشش کی تو عوامی سمندر انہیں بہا لے جائے گا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ تنظیمی کمیٹی کے رکن رشید بھیا نے کہا کہ سندھ کی عوام کے خلاف نفر ت و تعصب کو فروغ دینے والے عوامی طاقت سے ناواقف ہیں اور سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس سندھ دشمن آرڈیننس ہے جسے آج سندھ کی عوام نے اس مظاہرے میں بھرپورشرکت کر کے مسترد کر دیا ہے ۔احتجاجی مظاہرے سے زونل انچارج نوید شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈینس سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش ہے اور آج یہاں موجود عوام نے اسے مسترد کر دیا ہے کیونکہ عوام جان چکی ہے کہ یہ کالا قانون حکومت سندھ کی بدنیتی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کا مقصد لڑاؤ اور حکومت کر و ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سندھ دھرتی کو تقسیم نہیں ہونے دیگی اور سندھ کے خلاف ہونے والی اس گھناؤنی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریگی ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن سندھ اسمبلی صابر حسین قائمخانی نے کہا کہ ہمارا قصور سندھ سے محبت کرنا ہے اسی لئے سندھ گورنمنٹ ہمارے مینڈیٹ پر شبِ خون مارنا چاہتی ہے اور اس مقصد کے لئے متعصبانہ سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے سندھ کو تقسیم کرنا چاہتی ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ہم سندھ کیخلاف سندھ حکومت کی اس سازش کو بھی قائدِ تحریک کی قیادت میں سندھ کی عوام کے ساتھ مل کر جڑ سے ختم کر پھینکیں گے ۔



9/28/2024 10:21:59 AM