Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن سیکٹر کے کارکن جنید کے بہیمانہ قتل میں ملوث گینگ وار کے مسلح دہشت گردو ں کو گرفتار کیاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن سیکٹر کے کارکن جنید کے بہیمانہ قتل میں ملوث گینگ وار کے مسلح دہشت گردو ں کو گرفتار کیاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 12/17/2013
ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن سیکٹر کے کارکن جنید کے بہیمانہ قتل میں ملوث گینگ وار کے مسلح دہشت گردو ں کو گرفتار کیاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
شہر میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے اور قتل و غارتگری میں ملوث جرائم پیشہ بھتہ خور دہشت گرد خود کو آئین و قانون کی گرفت سے محفوظ سمجھ رہے ہیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
جنید شہید کے سوگوار لواحقین سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت ، شہید کو بلدیہ ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا 
کراچی ۔۔۔17، دسمبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گینگ وار کے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن سیکٹر یونٹ 115کے کارکن جنید ولد محمد صدیق کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود جرائم پیشہ بھتہ خور گینگ وار کے دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے ایک اور کارکن جنید کا سفاکانہ قتل کھلی دہشت گردی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب شہر میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے ، کارکنان کو بلاجواز گرفتار کیاجارہا ہے ، انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہا ہے اور سرکاری عقوبت خانوں میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے جبکہ دوسری جانب شہر میں جرائم پیشہ بھتہ خور دہشت گرد کھلے عام اپنی مذموم سماج دشمن سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں اور ٹارگٹڈ آپریشن کے بلند و بانگ دعوؤں کے باوجود واضح دکھائی دیتا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر ، بھتہ خورخور وں اور دہشت گردوں کو شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے جنید شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ گینگ وار کے مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن سیکٹر یونٹ 115کے کارکن جنید ولد محمد صدیق کے سفاکانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ دریں اثناء ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن سیکٹر یونٹ 115کے کارکن جنید شہید کو بلدیہ ٹاؤن میں واقع مہاجر کیمپ نمبر 7کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ شہید کی نما زجنازہ جامع مسجد غوثیہ ،غوثیہ محلہ بلدیہ ٹاؤن میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کیف الواریٰ ، حق پرست رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ ، ایم کیوایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ، ایم کیوایم بلدیہ ٹاؤن سیکٹر کمیٹی کے ارکان ، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور شہید کے عزیز واقارب نے شرکت کی ۔



9/28/2024 10:20:45 AM