Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت سندھ ریاستی طاقت کے ذریعے ایم کیو ایم کو کچلنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے، ترجمان ایم کیوا یم


 Posted on: 12/17/2013
حکومت سندھ ریاستی طاقت کے ذریعے ایم کیو ایم کو کچلنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے، ترجمان ایم کیوا یم
وزیراعلیٰ سندھ کے آبائی شہر خیرپور میں اغواء برائے تاوان ، ڈکیتی ، لوٹ مار اور قتل و غارتگری روزہ مرہ کا معمول بن چکی ہے
سندھ حکومت کی جانب سے ایم کیوا یم کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے اور عوام کو ریاستی طاقت سے دبانے کی سازشیں بند نہ کی گئیں تو اسے عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا 
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے بیان پر تبصرہ
کراچی:۔17؍ دسمبر 2013ء 
ایم کیوا یم کے ترجمان نے وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے اس بیان پر جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی کی طرح سندھ کے دیگر شہروں میں بھی آپریشن کیلئے رینجرز کو احکامات دیدیئے گئے ہیں ، تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ ’’ ریاستی طاقت کے ذریعے ایم کیو ایم کو کچلنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے‘‘ ۔
ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں ڈاکو راج قائم ہے ، وزیراعلیٰ سندھ کے آبائی شہر خیرپور میں اغواء برائے تاوان ، ڈکیتی ، لوٹ مار اور قتل و غارتگری روز مرہ کا معمول بن چکی ہے جبکہ اخباری رپورٹس کے مطابق خیرپور میں جرائم کی شرح سب سے زیادہ ہے ، ترجمان نے کہا کہ اندرون سندھ میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے لیکن حکومت سندھ ، خیرپور ، دادو ، جیکب آباد اور اندرون سندھ کے دیگر شہروں میں عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کیلئے مثبت اقدامات کے بجائے حیدرآباد ، میرپورخاص ، سکھر ، نوابشاہ اور سانگھڑ میں ظالمانہ اور متعصبانہ آپریشن کے منصوبے پر عمل پیرا ہے اور کراچی طرح سندھ کے دیگر شہری علاقوں میں ماورائے آئین اور قانون کے ذریعے ایم کیو ایم کو کچلنا اور اس کے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال رہی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ ایم کیو ایم جمہوریت اورامن پسند جماعت ہے ، امن پسندی کو ایم کیوا یم کی کمزوری نہ سمجھا جائے ، ایم کیو ایم ایک کھلی حقیقت اور عوامی طاقت ہے اگر سندھ حکومت کی جانب سے ایم کیوا یم کے مینڈیٹ پر شب خون مارنے اور عوام کو ریاستی طاقت سے دبانے کی سازشیں بند نہ کی گئیں تو اسے عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا 

9/28/2024 8:18:10 AM